Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

روح نے مان لیا ہے تمھیں ساجن سیاں

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 20-12-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

بن گئیں ہجر میں آنکھیں مری جوگن سیاںکب عطا ہوگا انہیں آپ کا درشن سیاں

تیری چادر کو ان آنکھوں سے لگانے کے لئےچاہتا ہوں ترے نعلین کی جھارن سیاں

جان کہتی ہے بلا لیجئے اپنے در پرمفلسی کب سے بنی ہے مری سوتن سیاں

اس سے بڑھکر تو نہیں میرے لئے آب حیاتکاش مل جاۓ ترے پاؤں کا دھوون سیاں

آپ کے نانا کی چوکھٹ پہ مجھے موت آئےاس تمنا کو بنا دیجئے سہاگن سیاں

تیرے عشاق پہنچتے ہی مچل جاتے ہیںرشک فردوس بریں ہے ترا آنگن سیاں

میں گدا ابن گدا ہوں مری اوقات ہی کیاتاج ور مانگنے آتے ہیں اتارن ، سیاں

تیرے قدموں میں بچھانے کیلئے سر اپناحسرتیں کب سے بنی بیٹھی ہیں دلہن سیاں

آرزو ہیکہ مری جان ، تمہارے در کیہر زمانے میں رہے بن کے بھکارن سیاں

آتش نار جہنم کو بجھانے کے لئےآتش عشق میں جلتا رہے تن من سیاں

رات دن یاد کی بھٹی میں تپاکر اپنیخاک سے مجھکو بنا دیجئیے کندن سیاں

دیکھنا چاہتی ہے روح مری چہرہ عشقاپنے نانا کا دکھا دیجئیے درپن سیاں

کیا کبھی آپ کو میں دیکھ نہیں پاؤنگادور کر دیجئیے دل سے مرے ، الجھن سیاں

آپ چاہیں تو ابھی چوم لوں آکر روضہخود سےکچھ کر نہیں سکتا ہے یہ نردھن سیاں

نام سنتے ہی مچل جاتی ہے دلہن کی طرحروح نے مان لیا ہے تمہیں ساجن ، سیاں

جان "جاوید" کی لے لے نہ جدائی تیریروز ڈستی ہے کئی بار یہ ناگن سیاں

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53518 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز