Hamari Aawaz

یہ نوجوان خود کو خطرناک سانپوں سے کٹواتا ہے! مگر کیوں؟

عجیب و غریب
📅 08-12-2020 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ کو دیکھ کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسا نوجوان ہے جو خود کو جان بوجھ کر سانپوں سے کٹواتا اور اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 21سالہ نوجوان ڈیوڈ اورین ہمفلیٹ کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینزویل ہے، جو انسٹاگرام پر خود کو سانپوں سے ڈسوانے کی ویڈیوز یہ ثابت کرنے کے لیے پوسٹ کرتا ہے کہ درحقیقت سانپ اتنے زیادہ خطرناک نہیں ہیں جتنے کہ لوگ خیال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ خود کو سانپ سے ڈسواتا ہے اور پھر اس سے ہونے والی تکلیف کو 1سے 10کے درمیان کوئی نمبر دے کر بتاتا ہے کہ اس سانپ کے ڈسنے سے اسے کتنی تکلیف ہوئی۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک اژدھے کو پکڑنے کے لیے پانی میں کود جاتا ہے اور اسے پکڑ کر اس سے ڈسواتا ہے۔ کئی دیگر ویڈیوز میں وہ مختلف اقسام کے سانپوں سے ڈسوارہا ہوتا ہے۔ کسی ویڈیو میں انگلی اور اور کسی ویڈیو میں وہ چہرے پر سانپ سے ڈسواتا ہے اور ہر ویڈیو میں سانپ کے ڈسنے سے ہونے والی تکلیف کے علاوہ یہ بھی بتایا ہے کہ اس سانپ نے کتنے پریشر سے اسے کاٹا اور اس کے جبڑے کتنے طاقتور یا کتنے کمزور تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2795 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دنیا کا منفردالمثال اور عجیب و غریب قبرستان

پیسوں کے لیے 70 بار حاملہ ہوئی بلی، اب موت کے دہانے تک پہنچی

مالدیپ کی عجیب چڑیا

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز