خراجِ عقیدت ببارگاہ سلطان الہند، عطائے رسول حضرت خواجہ سید معین الدین حسن سنجری چشتی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

(تضمین بر کلامِ استاذِ زمن حضرتِ علامہ حسن)

ازقلم: شمیم رضا اویسی امجدیخادم التدريس طیبۃ العلماء جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی

عمر بھر کھایا فقط میں نے نوالہ تیراپی کے مدہوش میں رہتا ہوں پیالہ تیراسر پہ رہتا ہے ہر اِک آن دوشالہ تیراخواجہِ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیراکبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا

دوجہاں میں تجھے حاصل ہے شرافت پیارےتیری یکتا ہے زمانے میں ولایت پیارےتیرے قطرے میں بھی دریا کی ہے وسعت پیارےہے تری ذات عجب بحر عقیدت پیارےکسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا

دل میں اک رنج ہے اور عالمِ تنہائی ہےبے سہارا ہوں میں، ہر کوئی تماشائی ہےچارہ گر کون ہے اور کس کی مسیحائی ہے؟ترے ذرے پہ معاصی کی گھٹا چھائی ہےاس طرف بھی کبھی اے مہر ہو جلوہ تیرا

شوکتِ مذہبِ اسلام، صداقت کا علمہے عجب دلکش و زیبائی ، عجب جاہ و حشمجس کو کہتے ہیں سبھی اہلِ محبت کا حرمکیا مہک ہے کہ معطر ہے دماغِ عالمتختہِ گلشنِ فردوس ہے روضہ تیرا

لوحِ ہستی پہ منقش ترے جلوؤں کا ظہورخاک کر ڈالا ترے فقر نے باطل کا غرورکوئی اس رفعت و شوکت کو کرے، کیسے عبورکرسی ڈالی تری تخت شہ جیلاں کے حضورکتنا اونچا کیا اللہَ نے پایا تیرا

چرخِ ملت کے شمیم آج جو یہ شاہیں ہیںکیوں سراسیمہ و حیران ہیں کیوں غمگیں ہیںبادِ فتنہ سے جو مذہب کے چمن رنگیں ہیںمحی دیں غوث ہیں اور خواجہ معین الدیں ہیںاے حسن کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 51 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز