نعت رسول: بخش دیں نور بصیرت مصطفیٰ

نتیجہ فکر: محمد نثار نظامی، مہراج گنج

پاک طینت پاک خصلت مصطفیصاحب عز و شرافت مصطفی

کوزۂ امید لے کر ہوں کھڑاکیجیے نظر عنایت مصطفی

دور ہے مجھ سے غزل گوئی کا شوقآپ کی کرتاہوں مدحت مصطفی

جنت الفردوس میں جاے گا وہجس کی لے لیں گے ضمانت مصطفی

بخش دیں سب کو کرونا سے نجاتغمزدہ ہے ساری خلقت مصطفیٰ

خاک طیبہ کی ملوں آنکھوں سے میںدیجیے مجھ کو اجازت مصطفی

آپ کی الفت سے آئی ہے مرےباغ ہستی میں نضارت مصطفی

آپ کی تقریرو قیل و قال میںقند جیسی ہے حلاوت مصطفی

خانۂ قلب و جگر میں ہے مرےآپ کے صدقے ہی زینت مصطفی

خواب میں دکھلاکے روے والضحیبخش دیں نور بصیرت مصطفی

حشر کے دن کا مجھے کھٹکا نہیںآپ کی ہے دل میں الفت مصطفی

فکر کے باغات ہوجائیں ہرےکردیں گر چشم عنایت مصطفی

بس نظامی کو کرادیں ایک باراپنے روضے کی زیارت مصطفی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر