Hamari Aawaz

پیغامِ حافظِ اماناتِ مفتیٔ اعظم پاکستان

مراسلہ
📅 24-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>علوم ومعارف کاجوذخیرہ رب کائنات جل جلالہٗ نے اپنے محبوب ﷺکو عطا کیا مخلوق میں سے کسی کو اُس کی خبر بھی نہیں۔ آپ ﷺ کا علم ’’لدنی‘‘ ہے، اس کے لیے آپ نے کسی استاذ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ نہیں کیے، کسی کتاب کی ورق گردانی کی ضرورت پیش نہیں آئی اورنہ ہی قلم کوحرکت دینے کی حاجت ہوئی۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے خوب کہا:</p>
<p>ایسا اُمّی کس لیے مِنَّت کشِ استاذ ہوکیا کفایت اُس کو اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَم نہیں</p>
<p>لیکن عام طورپرعلم کا انتقال اوراُس کی حفاظت قلم وکتابت کے ذریعے ہوتی ہے۔ باری تعالی نے لکھنے اور تحریر کرنے کی عظمت کا درس دیتے ہوئے فرمایا: اَلَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ’’(اللہ) جس نے قلم کے ذریعے سکھایا‘‘۔نیز باری تعالی نے سہو ونسیان سے پاک ہونے کے باوجود سب کچھ لوحِ محفوظ میں لکھوا دیا، اس میں دیگر حکمتوں کے ساتھ ساتھ بندوں کو لکھنے کی ترغیب بھی ہے۔اکابر کے ذوقِ تحریر کی امین معاصر شخصیات میں سَبَّاحِ بحرِ تصنیف وتالیف، سَیَّاحِ بادیۂ رضویات، سَبَّاقِ میدان ِ قلم وقرطاس سید صابر حسین شاہ بخاری قادری صاحب کا نام ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ موصوف کی نگارشات اور قلمی شہ پارے مختلف رسائل وجرائد کی زینت بنتے رہے ہیں اور وہ دو وقیع مجلات ’’الحقیقۃ‘‘ اور ’’الخاتم انٹرنیشل‘‘ کی سربراہی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔برہان شریف سے سہ ماہی ’’خاتم النبیین ﷺ‘‘ کا اجرا بھی لائقِ تبریک وتحسین ہے اور اُمّید ہے کہ یہ مجلہ بھی اِشاعتِ دین کے سلسلے میں کارہائے نمایاں انجام دے گا۔اللہ تعالیٰ سید صابر حسین شاہ بخاری مدّظلّہٗ اور اُن کے تمام رفقائے کار کی خدمات میں مزید برکت عطا فرمائے۔</p>
<p>حافظ محمد عبدالستار سعیدیجامعہ نظامیہ رضویہ، لاہور22 رجب المرجب،۱۳۴۳ھ/ 24 فروری، 2022ء</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2856 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ہمارے پیارے باشندگان سمرا اور قرب جوار کی بستیاں آپ کے جذبہ محبت کو سلام!

موسم سرما کی آمد آمد ہے!!

استاذ کا خط شاگرد کے نام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز