نعتِ رسول: بیانِ نور پیکر ہو رہا ہے
📅 30-06-2022
👁 7 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

بیانِ نور پیکر ہو رہا ہےہمارا دل منور ہو رہا ہے

نبی کے معجزوں کو صدیاں بیتیںزمانہ اب بھی ششدر ہو رہا ہے

اترتے ہی تہِ عشقِ نبی میںبلندی پر مقدر ہو رہا ہے

زباں پر آگیا نامِ محمدﷺسکونِ دل میسر ہو رہا ہے

مجھے یاد آگئے برجستہ آقاکہیں کیا ذکرِ محشر ہو رہا ہے

غلامِ مصطفٰے بنتے ہی مفلسمقدر کا سکندر ہو رہا ہے

پڑا ہوگا نبی کے راستے میںیہ کانٹا جو گلِ تر ہو رہا ہے

"ذکی" دیکھو تو شانِ ذاتِ آقانچھاور ربِ اکبر ہو رہا ہے

ازقلم: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج،بارہ بنکی،یو۔پی۔

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر