غزل: اے طالبِ شمیم وہ پُروائیاں پرکھ
📅 26-08-2024
👁 8 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

جب دھوپ اُ گی ہوٸی ہو تو پرچھائیاں پرکھچہرہ نہ پڑھ خیال کی سچائیاں پرکھ

جو سانس سانس درد سے مہکاٸیں جسم کواے طالبِ شمیم وہ پروائیاں پرکھ

مانا نڈھال کر گٸی ساون تری پھوارتحریک دے رہی ہیں جو انگڑائیاں پرکھ

ان سے ہی شش جہات میں ہیں میری شہرتیںاس زاویے سے تو مری رسوائیاں پرکھ

راتوں کی تیرگی میں ہی تارے چمکتے ہیںویرانیوں میں انجمن آراٸیاں پرکھ

نورِ سحر ہی آمدِ شب کی دلیل ہےوقتِ وصال آئے تو تنہائیاں پرکھ

تو صرف ان پہاڑوں کی اونچاٸیاں نہ جانچپہلے ذرا ندی کی بھی گہرائیاں پرکھ

ذکی طارق بارہ بنکویسعادتگنج،بارہ بنکی،انڈیا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز