منقبت: علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ

یوم شہادت: 12 صفرالمظفر 1278 ہجری

فضل حق خیرآبادی کی کیا شان ہےجان و دل جس کی عظمت پہ قربان ہے

چرخ علم و ادب کے وہ ماہ تماممنطق و فلسفہ ان کے در کے غلام

حامی دین و ملت، اے باطل شکنتجھ سے خائف رہا نجد کا اہرمن

ضیغم بیشہ اہل سنت ہیں آپبہر دشمن سراپا قیامت ہیں آپ

"جنگ آزادئ ہند" کے سورماقوم و ملت کے وہ قائد و رہنما

ان کے عربی قصائد سے ہے یہ عیاںوقت کے "امراء القیس" ہیں بے گماں

کیسے تھے فارسی کے ادیب شہیردیکھیے کھول کر"امتناع النظیر"

ان کی علمی جلالت کا کیا پوچھناان کی ادبی مہارت کا کیا پوچھنا

اس نے "دیوان غالب" کی تصحیح کیاس کی تنقید کی، اس کی تنقیح کی

ان کی "تحقیق فتویٰ" نے اشرفؔ رضانجدیت کا بھرم کھول کر رکھ دیا

ازقلم : محمد اشرفؔ رضا قادری

تبصرے (0)
شائع کردہ
Rising Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز