Hamari Aawaz
• جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !!

امام الکلام کے حمد، نعت اور سلام

شعر و شاعری
📅 10-12-2020 👁 72 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 2 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: بنت مفتی عبدالمالک مصباحی، جمشیدپور

آج باتوں باتوں میں میری ایک ہم نشیں نے پوچھ لیا کہ آپ کو کون سی حمد، نعت اور سلام سب سے زیادہ پسند ہے اس کو کچھ اس طرح جواب دیا کہاللہ رب العزت کی شان میں لکھے جانے والے اردو کلام بے شمار ہیں لیکن سب سے اعلی حمد باری تعالیٰ وہی ہے جو امام الکلام امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا:

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا​ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا ​تجھے حمد ہے خدایا

اس کی وجہ یہ ہے کہ سب نے رب کے افعال، اس کی تخلیق اور اس کی صنعت کی مدح سرائی کی لیکن سب سے زیادہ یہی حمد بھاتی ہے کیوں کہ اس حمد میں اللہ کی تعریف اس کی سب سے حسین خلقت کے ذریعے کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ جس کا پیدا کردہ بندہ اتنا حسین اور اتنی خوبیوں کا حامل ہے تو اس کے رب کی کیا شان ہوگی! اس کی حمد کے لیے یہی سہارا بڑا ہے کیوں کہ :ع

مظہرِ نورِ خدا ہیں، رحمت للعٰلمین

اس مظہر کی خوبیوں کو شمار کرتے ہوئے اس کے خالق کی تعریف جن اشعار میں کی جائیں ان حمدیہ اشعار سے بڑھ کر اور حمد کہاں؟

اسی طرح اردو زبان میں نعتیں بھی مجھے سب سے زیادہ اپنے امام کی لکھی ہوئی ہی پسند ہیں کیوں کہ امام الکلام کے نعتیہ کلام کی کیا بات ہے! ہر کلام، ہر شعر بلکہ ہر مصرع اور ہر لفظ عظمت و محبت نبی ﷺ سے بھرپور ہے لیکن جہاں آپ نے نعتیہ کلام کے باب کو سمیٹا ہے یہ کہتے ہوئے کہ :

لیکن رضؔا نے ختم سخن اس پہ کر دیاخالق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے

اس شعر کے ذریعے تمام نعتیہ کلام پر گویا مہر لگا کر باب کو بند کر دینا ہے، وہ اس انداز میں کہ اس سے بڑھ کر کچھ اور کہا ہی کیا جا سکتا ہے؟ جب یہ کہہ دیا کہ آپ ﷺ صرف خالق کے بندے ہیں باقی ساری خلق آپ کے صدقے ہے یہی میرا ختم کلام ہے - (سبحان اللہ)

یوں ہی سلام تو لاکھوں بلکہ کروڑوں لکھے گئے ہیں لیکن…عمصطفیٰ جان رحمت پے لاکھوں سلامکی کیا بات ہے!

اس سلام کی خوبی کہیں اور نظر نہیں آتی کہ یہ وہ سلام ہے جس میں حضور کی ذات، صفات، عادات، اطوار اور اعضاء و جوارح پر بڑی عقیدتوں سے لکھوں سلام پیش کیے گئے ہیں؛ جس کے ہر مصرعے کو پڑھ کر عشق کے سمندر میں ڈوبنے کو دل چاہتا ہے -

مگر ہاں! اس سلام کا ایک شعر تو ایسا ہے کہ جسے پڑھو تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ واقعی میرے نبی ﷺ میرا سلام سن رہے ہیں، جواب دے رہے ہیں اور خوش بھی ہو رہے ہیں؛ وہ شعر ذرا ابھی ہی پڑھ کر دیکھیں!

دور و نزدیک کے سننے والے وہ کانکانِ لعل کرامت پے لاکھوں سلام

واقعی! مجھے تو اس شعر پر بڑا لطف آتا ہے اور اس سلام کی عادت بہت بھاتی ہے -

اللہ رب العزت ہم سب کو اپنی ولاء اور اپنے حبیب کی محبت میں زندہ رکھے اور اسی عقیدت و محبت پر موت دے -

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (2)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 38442 قارئین📊 8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 187 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 154 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 144 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 138 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 134 ویوز