Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

نعت رسول: پڑھوں نعت ان کی یہ خواہش مری ہے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 01-01-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: عبدالمبین فیضی، مہراج گنج

پڑھوں نعت ان کی یہ خواہش مری ہےبتاؤ یہاں سننے والا کوئی ہے؟

جسے ان کے در کی گدائی ملی ہےفدا اس پہ دنیا کی شاہنشہی ہے

مٹی میرے دل کی ہر اک بے کلی ہےتصور میں جب سے دیار نبی ہے

جو میں نے کیا ہے کبھی ذکر آقاتو دل میں مرے ان کی الفت بڑھی ہے

یہی ہم نے سمجھا ہے لَوْلاک پڑھ کریہ دنیا نبی کی بدولت بنی ہے

مجھےشانِ کعبہ سےانکار ہے کبمگر اس کا کعبہ مزارِ نبی ہے

وہ سورج کو پھیریں قمر چاک کردیںانہیں رب سے قوت کچھ ایسی ملی ہے

وہ ذرہ بھلا کیوں نہ رشکِ قمر ہوجسے پاۓ آقا سے نسبت ہوئی ہے

وہ جس پر ہے نازاں بہار جناں بھی”نبی کی گلی ہے نبی کی گلی ہے“

نبی کے رخ والضحی کا ہے صدقہمہ و مہر انجم میں جو روشنی ہے

قصائد امیروں کے پڑھتا نہیں ہوںثنا خوانئِ شاہ عادت مری ہے

ہمیشہ پڑھوں کیوں نہ میں ان کی نعتیںزباں جب مجھے ان کے صدقے ملی ہے

یہ ہے گیسوۓ مصطفائی کا صدقہمعطر معطر مری زندگی ہے

ہمیں اس سے محفوظ رکھنا الہیوبا جو زمانے میں پھیلی ہوئی ہے

برستا ہے اس پر سحابِ محمدﷺ!اسی واسطےدل کی کھیتی ہری ہے

کہیں خواب میں کاش آکر شہِ دیںسُنا ، نعت میری، جو تو نے لکھی ہے

اسی نے رقم کی ثنا ان کی فیضیجسے مصطفی کی اجازت ملی ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53660 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز