نظم: بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا
<p>ذکیؔ طارق بارہ بنکویسعادت گنج، بارہ بنکی یوپی، بھارتچیف ایڈیٹر: روزنامہ صداے بسمل</p>
<p>اے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا ہمیں تو ہے جاں سے پیارارہیں تیرے شترو زندہ ہمیں کب ہے یہ گورا ہمیں تو ہے جاں سے پیاراترے پیڑ تیرے پودے تری ندیاں تیرے جھرنےترے کھیت تیری فصلیں ترے پرو تیری رسمیںہے ہر اک چیز سے ہی تری حسن آشکارا ہمیں تو ہے جاں سے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا ہمیں تو ہے جاں سے پیاراتجھے باپو نے بنایا تجھے نہرو نے سجایاتوبھگت حمید بسمل اشفاق کی ہے مایاتو ہے ان امر شہیدوں کے خون کا سنورا ہمیں تو ہے جاں سے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیاراہمیں تو جاں سے پیاراتری صبح گیتا قرآن اور بائبل کرائیںتری شام شنکھ اذان اورناقوس لے کے آئیںتو اے دیش ایکتا کا ہے درشیہ نیارا نیارا ہمیں تو ہے جان سے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیاراہمیں تو جاں سے پیاراترا انّ کھا رہے ہیں ترا پانی پی رہے ہیںتری ہی پون میں سانسیں لے لے کے جی رہے ہیںتری مٹی کا ہر اک کڑ اپنے لیے ہے تارا ہمیں تو ہے جاں سے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا ہمیں تو ہے جاں سے پیاراترے واسطے جیئے گیں ترے واسطے مریں گےترے واسطے ہی اپنا ہر کام ہم کریں گےاے وطن تری قسم یہ سنکلپ ہے ہمارا ہمیں ہے جان سے تو پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا ہمیں تو ہے جاں سے پیاراتری عظمتوں پہ قرباں تری عظمتوں کے صدقےکرے ناز تجھ پہ دنیا اے حسین دیش میرےیہ ہے کہتی گنگا جمنا اور سرسوتی کی دھارا ہمیں تو جان سے ہے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیارا ہمیں تو ہے جاں سے پیاراتو"ذکی "پریرنا ہے تو "ذکی" کی چیتنا ہےتو "ذکی "کی کلپنا ہے تو" ذکی "کی سادھنا ہےتری گود نے ہی اس کے ہے گیان کو نکھارا ہمیں تو ہے جاں سے پیارااے وطن اے پیارے بھارت ہمیں تو ہے جاں سے پیاراہمیں تو ہے جاں سے پیارا</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز