دعائیہ ترانۂ وطن

نتیجہ فکر: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان

یہ ترانہ آج کی ضرورت کے اعتبار سے لکھا گیا ہے،ملکی وقومی مسائل کو لیکر دعا کی گئ ہے، جو یقینا ہر مُحبّ وطن کے دل کی آواز ہے، اسلوب سادہ اور الفاظ سہل ہیں تاکہ بچے بھی آسانی کے ساتھ یاد کرسکیں ،اللہ تعالی ہمارے وطن کو گہوارۂ امن و اماں بنائے اور اِس گلشن کو فتنوں کی خزاں سے بچاکر ہمیشہ شاداب رکھے … آمین🌹🇳🇪🌹پھولوں سا مسکراتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہےتاروں سا جگمگاتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہے🌹🇳🇪🌹

یا رب دلوں سے ختم ہوں آپس کی دوریاںہر ایک کو ملاتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہے🌹🇳🇪🌹

بھارت کی آنکھ روئے نہ دکھ درد سے کبھیبس ہنستا کِھلکِھلاتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہے🌹🇳🇪🌹

اِس ملک سے اندھیرا جہالت کا دور ہوعلم وہنر سکھاتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہے🌹🇳🇪🌹

سارے برادران وطن امن سے رہیںالفت کے گیت گاتا ہمارا وطن رہےیہ ہمارا چمن رہے🌹🇳🇪🌹

لیکر اونچائیوں پہ چڑھے سب کو ساتھ ساتھگِرتوں کو بھی اٹھاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

تکلیف ہو کسی کو تو سب مل کے کم کریںخوشیوں سے گُنگناتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

سب کو برابری سے ہی دیکھیں عدالتیںہر اک کا حق دلاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

آئیں نہ لوگ اھل سیاست کی چال میںہر فتنے کو مٹاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

ہرگز کسی ستم پہ نہ خاموش ہو زباںآوازِ حق اٹھاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

ظالم پہ سخت اِسکی ہمیشہ رہے نظرمظلوم کو بچاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

فتنہ اٹھانے والوں کی کرکے سدا پکڑاِس آگ کو بجھاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

پیغام شانتی کا بڑوں نے دیا ہے جونغمے وہی سناتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

ہم میں کبھی یہ پیار یہ سَدبھاؤ کم نہ ہوسیدھی ڈگر چلاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

جامِ وفا جو پی کے جیالوں نے جان دیسب کو وہ مے پلاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

دنیا کی شانتی کے لیے یہ بنے سفیرامن واماں بڑھاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪🌹

ٹوٹے نہ اے فریدی کبھی ایکتا کی ڈورسب کو گلے لگاتا ہمارا وطن رہےیہ ہماراچمن رہے🌹🇳🇪

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز