تضمین برترانۂ ہندی (کلام: شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر اقبال مرحوم)

از: ازؔہرالقادؔریجامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسریسدھارتھ نگر یوپی

یہ ہے زمیں ہماری یہ آسماں ہماراچین و سکوں ہے اِس میں امن و اماں ہمارااِقباؔل کا ہے مصرع وِردِ زباں ہمارا

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہماراہم بلبلیں ہیں اِس کی یہ گلستاں ہمارا

خاکِ وطن کی الفت مچلی ہے تن بدن میںحُبِّ وطن کی خوشبو ایسی ہے فکر و فن میںاِقبال کہتے ہوں گے یہ آج بھی کفن میں

غربت میں ہوں اگرہم رہتاہےدل وطن میںسمجھو وہیں ہمیں بھی دل ہو جہاں ہمارا

اہل جہاں کو منظر دکھلایا آسماں کارشتہ زمیں سے کیا ہے بتلایا آسماں کاسر پر ہمارے جھنڈا لہرایا آسماں کا

پربت وہ سب سے اونچا ہمسایا آسماں کاوہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا

پیغام دے رہا ہے وہ امن کا اماں کاناموس ہے یقینا بھارت کے آشیاں کااقبالیات میں ہے یہ فیصلہ جہاں کا

پربت وہ سب سے اونچا ہمسایہ آ سماں کاوہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا

ہر موڑ پر سنبھل کر ہر ایک پیر رکھناہر ایک سے تعلق لالچ بغیر رکھنااہل وطن کی خاطر اعمال خیر رکھنا

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھناہندی ہیں ہم ، وطن ہے ہندوستاں ہمارا

بدخواہ ، کینہ پرور ، سب نفس کے پجاریدر پردہ کر رہے ہیں آپس میں مارا ماریپہلےبھی ڈرتھا ہم سےاب بھی ہے خوف طاری

کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماریصدیوں رہا ہے دشمن دَورِ زماں ہمارا

معلوم ہو چلا ہے تاریخ کی زباں سےاِحساس کچھ نہیں ہے پہونچے کہاں کہاں سےآواز آرہی ہے گھر گھر مکاں مکاں سے

یوناؔن و مؔصر و روؔما سب مٹ گئے جہاں سےاب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا

ہر دَور چاہتا تھا دیکھے وہ شاد تجھ کوہر شخص کہہ رہا تھا مَن کی مراد تجھ کوکیوں کر بھلا کہیں ہم اب خیر آباد تجھ کو

اے آب رودِ گنگا وہ دن ہے یاد تجھ کواترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا

مہکی ہوئی فضا ہے روشن ہیں اِس کی گلیاںاِس میں ہیں پیڑ، پودے ،پھل، پھول، غنچے،کلیاںگزرے کئی زمانے گزریں بہت سی صدیاں

گودی میں کھیلتی ہیں اِس کی ہزاروں ندیاںگلشن ہے جن کے دم سے رشکِ جِناں ہمارا

ازؔہر ! نظر نہ آیا بازارِ کہکشاں میںحور و ملک فلک میں درہائے اِنس وجاں میںدیکھا نہ اِس زمیں پر پایا نہ آسماں میں

اِقباؔل کوئی مَحرَم اپنا نہیں جہاں میںمعلوم کیا کسی کو دَرد ِ نہاں ہمارا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز