غزل: سب کو انوکھے خواب دکھاتی ہے زندگی
📅 28-01-2021
👁 6 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: نذیر اظہرؔ کٹیہاری

امید پر ہی جینا سکھاتی ہے زندگیسب کو انوکھے خواب دکھاتی ہے زندگی

احساس بندگی کا دلاتی ہے زندگیغفلت کی نیند سے یوں جگاتی ہے زندگی

دستور ہے یہی کہ سدا اس جہان میںہر شخص کو ہنساتی، رلاتی ہے زندگی

سچ ہے کہ بے پناہ محبت کے باوجوداک دن سبھی کوچھوڑ کےجاتی ہے زندگی

غفلت کی نیند جو کبھی سوتا ہے دوستو!ناکامیوں پہ اسکو رلاتی ہے زندگی

منزل کی جستجو میں جورہتا ہےروز وشباس کے لئے ہی رستہ بناتی ہے زندگی

اظہر کو یاد موت تو آتی نہیں کبھیتابوت روز جبکہ اٹھاتی ہے زندگی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر