غزل: سمجھتے نہیں جو بھلائی کا مطلب
📅 14-12-2020
👁 5 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: شمس الحق علیمی، مہراج گنج

یہی ہے مری دل لگائی کا مطلبکہ سمجھا تری بے وفائی کا مطلب

یہ مت سوچنا ہم کبھی بے خبر تھےہمیں بھی پتا تھا سگائی کا مطلب

تڑپتے نہیں ہم کبھی بھی اکیلےسمجھتے اگر تم جدائی کا مطلب

گیا دیکھنے آج بھی تم سبھی سےبتاتے ہو کیا جگ ہنسائی کا مطلب

انہیں سے ہمیشہ بھلائی کئے ہمسمجھتے نہیں جو بھلائی کا مطلب

جو مطلب لڑائی کا میں نے بتایانہ مانے کبھی اس لڑائی کا مطلب

علیمی کسی پر بھروسہ نہیں ہےکہ کس کو بتاؤں جدائی کا مطلب

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا