Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

منقبت: نشانِ جرأتِ شیرِ خدا غریب نواز

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 15-02-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

از: فریدی صدیقی مصباحیمسقط عمان0096899633908

نشانِ جرأتِ شیرِ خدا غریب نوازدیارِ ہند کے مشکل کُشا غریب نواز

نبی نے جوہر ہستی سنوار کر بھیجاسراپا مَظہرِ خیر الوریٰ غریب نواز

ادا ادا میں ہدایت کا جلوۂ تاباںسفیرِ عشقِ امام الہدیٰ غریب نواز

ہر ایک نقشِ قدم ہے تجلیوں کا حرمنقیبِ رحمتِ ربُّ العُلیٰ غریب نواز

صدا تھی ایسی کہ دشمن بھی کہہ اٹھے لبیکسبھی پکارے، مرے رہنما غریب نواز

رُخِ صداقتِ "صدیق" کا مکمل عکس"عُمَر" کا عدل "غنی" کی سخا غریب نواز

کمالِ صبر و رضا میں وہ نائبِ "شبیر"بصیرتوں میں "حَسَن" کی ادا غریب نواز

دل و نگاہ میں "لایَحزَنُوں" کی تنویریںدُکھی دلوں کیلئے آسرا غریب نواز

ہے جس سے باغِ دو عالَم کو رنگ و بو حاصلاُسی چمن کے گُلِ باصفا غریب نواز

نصیرِ دشتِ مصائب ، انیسِ راہ اَلَموکیلِ عَرصۂ روزِ جزا غریب نواز

کسی ستم کے اندھیرے سے ہم نہ ٹھہریں گےدِکھا رہے ہیں ہمیں راستہ غریب نواز

وہ التجا نہ سنیں ، ایسا ہو نہیں سکتاپکارییے تو سہی ! دل سے یا غریب نواز

وہ در ہے قرب الٰہی کا ایک روشن بابخدا کے فضل کا ہیں واسطہ غریب نواز

اُنہی کے ہاتھ ہے ایوانِ ہند کی شاہیہیں بادشاہوں کے بھی بادشہ غریب نواز

اُس آفتابِ نوازش میں بھید بھاؤ نہیںاِسی لیے اُنھیں سب نے کہا غریب نواز

بیانِ شانِ معیں ، قصۂ انا ساگرضیاے فضلِ شہِ کربلا غریب نواز

اٹھے کرم کی نظر اے پناہِ اہلِ حقعطا ہو عِزّ و عُلا کی عَبا غریب نواز

ہے آسمانِ تکبُّر پہ وقت کا "جے پال"وہی سزا ملے اِس کو بھی یا غریب نواز

نکھار دیتا ہے تابِ نظر ترا روضہہر اک نظارہ ہے راحت فَزا غریب نواز

فریدی اُن کی پہنچ ظِلِّ "نَحنُ اَقرَب" ہےمدد کو آ گیے جس دم کہا غریب نواز

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53741 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

یا غریب نواز

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز