سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا

سیدی مخدوم سمناں حضرتِ غوث الوریٰصدقہ بوبکر و عمر کا کیجئے ہم کو عطاصدقہ عثمان و علی کا دیجئے ہم کو شہاپنجتن کا دیں تصدق آپ ہیں آل عبا

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفاحرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

عالم روحانیت کے نیر برج شرفآپ کی شہرت ہے آقا دھوم ہے چاروں طرفہیں شہ سمنان ہندوستان کے در نجفاے نبی کی آل و اولاد علی و فاطمہ

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفاحرمت روح پیمبر یک نظر کن سوء ما

آپ کے دربار میں جس نے جو مانگا مل گیاہوگئیں مقبول حق میں جس نے جو جو کی دعاآپ کا دربار ہے دربار حق رب العلیٰکہتے ہیں اس بارگاہ کو اہل حق باب السخا

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفاحرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

حق تعالیٰ نے عطا کی آپ کو مقبولیتکر کے ترک سلطنت پائی ہے عالی منفعتاب کچھوچھہ بن گیا روحانی دارالسلطنتحشر تک چمکے گا اشرف آپ کا یہ سلسلہ

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفاحرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

آپ کا محمود آیا بن کے درباری فقیرہاتھ اس کا تھام لیں ہیں آپ میرے دستگیرمیرے دل میں ہو اجالا آپ ہیں روشن ضمیرآپ سے روشن ہوا ہندوستاں قندیل ما

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفاحرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

کلام: (مولانا) محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردیمالیگاؤں، مہاراشٹرا 7588792786

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات