Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

یاد وارث پاک

شعر و شاعری ← منقبت
📅 17-01-2017 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

الحمد للہ 17 جنوری 2017ع، کو گرامی قدر محترم قمرغنی عثمانی و مولانا محمد عقیل جامعی کے ساتھ میری حاضری دیوٰی شریف ضلع بارہ بنکی یوپی کے عظیم بزرگ، عارف باللہ حضرت سرکار سیدنا وارث پاک علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں ہوئی، چاندنی رات تھی، بڑا پُرکیف سماں تھا ایسے میں یہ اشعار وہیں موزوں ہوئے۔وصال: یکم صفر المظفر 1323ہجری=======

آج بھی چَرخِ ولایت پہ عیاں ہیں وارثمثلِ خورشید و قمر ، نور فِشاں ہیں وارث

کم نہ ہوگی کسی ظلمت سے تجلی ان کیجلوۂ شمسِ مدینہ کے نشاں ہیں وارث

کیسے اندازہ لگے ان کی بَڑائ کا ہمیںخُسروی ہے وہیں قدموں میں، جہاں ہیں وارث

رب تعالی سے ملا دیتا ہے رستہ ان کاقائدِ راہِ جناں ، شیخِ زماں ہیں وارث

ان کی سیرت پہ عمل، ان کے محبین کریںغافلوں کے لیے طاعت کی اذاں ہیں وارث

نسبتِ وارثی اور ترکِ عبادت ؟ افسوسسن لو ایسوں کے لیے بَرقِ تَپاں ہیں وارث

وارثی رنگ ، فرائض کے بِنا پھیکا ہےسنیے! طاعت کے حسیں رنگ و نشاں ہیں وارث

چھوڑ کر ان کی رَوِش ، پا نہیں سکتے اُن کوڈھونڈھتے پھرتے رہوگے کہ کہاں ہیں وارث

ان کو پانا ہے تو پھر ان کے طریقے پہ چلوسچے دیوانے جہاں بھی ہیں، وہاں ہیں وارث

رافضی ، نجدی ، وہابی سے رہیں وارثی دُوربد عقیدوں کے لیے آفتِ جاں ہیں وارث

مشکلوں میں بھی سدا رکّھا شریعت کا خیالصبر و ایثار کے اک کوہِ گراں ہیں وارث

ان کے دستور پہ چلنے سے ملے گی جنتحُسنِ کردار میں پیغامِ جِناں ہیں وارث

جھکتے ہیں اِس لیے حُکّامِ زمانہ آکریہ تو سب کو ہے پتہ ، شاہِ شہاں ہیں وارث

کھیتیاں روح کی، سیراب ہیں جس سے اب بھیعشق وعرفاں کے وہ دریاے رواں ہیں وارث

شخصیت ان کی ہے سورج سے زیادہ روشنخاک کے پردے میں گو آج نہاں ہیں وارث

ان کو اواز تو دیجے ، وہ کریں گے امداداپنے عاشق پہ سدا ، سایہ کُناں ہیں وارث

خشک ہوں گے نہ فریدی کے قلم کے چشمےجاری ہے آبِ سخن ، فیض رَساں ہیں وارث======از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان 96899633908±

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52635 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز