Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

عرس لطیفی و مخدمۂ اہل سنت کے متعلق خانقاہ فیض الرسول (براؤں شریف) میں ایک اہم میٹنگ

شعیب رضا
📅 23-12-2020 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>براؤں شریف/ سدھارتھ نگر: ہماری آواز(اظہار احمد فیضی) 23دسمبر// خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء پیر طریقت تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبدالقادر علوی مد ظلہ النورانی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول وناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کے حکم سے عرس لطیفی وعرس مخدومۂ اہل سنت کے انتظام وانصرام کے حوالے سے نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا کی صدارت میں ایک نششت منعقد کی گئی۔</p>
<p>دارالعلوم کے پرنسپل جامع معقول ومنقول فضیلة الاستاذ حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری صاحب قبلہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ ۱۹ کی وجہ سے امسال عرس قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی مرشد اجازت شعیب الاولیاء اور عرس مخدومۂ اہل سنت میں شرکت کی اجازت بس اتنے ہی لوگوں کو ہوگی جتنے کی حکومتی طور پر اجازت ہے ساتھ ہی ساتھ شوشل ڈسٹنسنگ اور سنی ٹائزنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔</p>
<p>نگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازہری صاحب قبلہ نے عرس کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا مورخہ ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز جمعہ صبح ۹بجے عرس قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی کے عرس کی محفل شروع ۱۲:۵۰ پر ختم ہوگی پھر بعد نماز عصر عرس مخدومۂ اہل سنت کی تقریبات کا آغاز ہوگا روایت کے مطابق عصر و مغرب کے بیچ ذکر کی ایک روحانی مجلس منعقد کی جائے گینماز مغرب کے بعد ایک بار پھر نعت ومنقبت اور خطاب کی محفل منعقد کی جائے گی اور یہ محفل رات ۹ بجے تک اختتام پذیر ہو جائے گی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53691 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز