مذہبی مضامین

اسلامی ثقافت کی خصوصیت

ازقلم: محمد شاداب رضا مصباحی
البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، علی گڑھ
7488377413

انسان کی تمدنی اور اجتماعی زندگی کے لئے ثقافت ایک فطری اور لازمی چیز ہے. تہذیب و تمدن کے دائرے میں ہی انسانوں کی شخصیتیں نکھرتی ہیں . ان کے لیے ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں. انسانوں کے خیالات،اقدار، ادارے، آپسی تعلقات اور نظام ہائے زندگی سب ثقافت ہی پر گردش کرتی ہیں.
اسلامی ثقافت بھی مختلف موضوعات سے مل کر بنا ہے. اس کی خصوصیات کافی ہیں. پہلی یہ کہ یہ ربانی ثقافت ہے. یعنی انسانوں نے اسے نہیں بنایا ہے بلکہ اللہ تبارک و تعالی نے اسے بنایا ہے. دوسری یہ کہ اسے دوام حاصل ہے اس میں تغیر واقع نہیں ہوتا ہے. زمانے کے نظام سے اس میں تبدیلیاں نہیں ہوتی ہیں بلکہ زمانے کے نظام اس سے مل کر بہترین ہو جاتے ہیں. تیسری یہ کہ انسانوں کے تمام شعبہ ہائے حیات کو اسلامی ثقافت شامل ہے. اور زندگی کے کسی موڑ پر بھی تنہا نہیں چھوڑتی ہے. اور سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ اس میں حقانیت کے ساتھ ساتھ ایجابیت ہے. یعنی اس کے اندر وہ دلکش و جاذبیت ہے جو لوگوں کے دلوں کو اپنی جانب مائل کرتی ہے.
اسلامی ثقافت ایک ہمہ گیر نظام ہے. دوسری دنیاوی ثقافتوں کو جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بعض مقامات پر ان میں نمایاں نقص ہے اور ایسا محسوس ہوگا کہ یہ بات انسانی فطرت کے خلاف ہے، اور یہ تبدیلی کا متقاضی ہے. لیکن اسلامی ثقافت انسانی فطرت کے بالکل عین مطابق ہے. اور کیوں نہ ہو؟ اس کے مصادر کتاب و سنت، اجماع و قیاس، تاریخ اسلامی، عربی زبان اور نفع بخش انسانی تجربات ہیں.
اسلامی ثقافت ہر مسلمان کے لیے توشہ ضروری ہے. زمانے کے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لیے بہترین اور مضبوط ہتھیار ہے. یہ مسلمانوں کی عقل، صحت، گھر، خاندان اور عقیدہ ایمان کی حفاظت کرتی ہے. ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلامی ثقافت کے مطابق گزارے. اسی میں اس کے دین اور دنیا کی بھلائی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے