ناشر مسلک اعلیٰ حضرت،فدائے تاج شریعت،عاشق شعیب الاولیا،خطیب الہند حضرت مولانا مفتی ابو طالب فیضی (نوَّراللہ مرقدہٗ)کے وصال پرملال کہا گیا مکمل کلام
از رشحات قلم: فیضان سرور بھاگلپوری
22دسمبر2021
رابط:8858676168
چھوڑ کر فانی جہاں مفتی ابو طالب چلے
دیکھیے سوئے جناں مفتی ابو طالب چلے
رنج وغم میں دل ہے ڈوبااور آنکھیں اشک بار
قلب ہے نوحہ کناں مفتی ابوطالب چلے
دوست و احباب کو روتا بلکتا چھوڑ کر
سوئے ملک جاوداں مفتی ابو طالب چلے
عالمـانہ،ناصحـانہ وعظ تھا جن کاوہی
واعظ شیریں بیاں مفتی ابوطالب چلے
مسلک احمد رضا کے ناشر وحامی خطیب
اور سچے ترجماں مفتی ابوطالب چلے
ماہر درس نظامی،مسند افتا کی شان
فقہ کے اک کہکشاں مفتی ابو طالب چلے
عاشق حضرت شعیب الاولیـا؛ہے یہ دعا
رب ہو تم پر مہرباں مفتی ابو طالب چلے
ان کی ایسی موت پرسرور فقط تم ہی نہیں
رو پڑے پیروجواں مفتی ابو طالب چلے