تعلیم

مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کی محنتیں

از قلم : علم الهدی رضوی متعلم الجامعتہ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی
ہریا: بانسی : سدھارتھ نگر 8052819052

یہی ہے آرزو تعلیم قرآں عام ہوجائے. ہر ایک اونچے سے اونچا پرچم اسلام ہوجائے.
حضرت علامہ مولانا داؤد فکرہ صاحب قبلہ نے واقعی میں جو کام کیا اور جو کر رہے ہیں وہ کام شریعت مصطفیٰ صلی اللہ تعالٰیٰ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہے اور آپ نے جو کام اپنی سرزمین پر انجام دیا ہے وہ کام بہت ہی عظیم کام ہے الحمدللہ آپ نے ان جگہوں پر کام کیا ہے جن جگہوں پر دور حاضر میں کام کرنا بہت ضروری ہے اور مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن نے وہ کام میں لگے ہوئے ہیں ایم۔ڈی۔ایف۔ نے ان علاقوں میں تبلیغ کی ہے جہاں پر لوگ تعلیم دین سے بالکل دور تھے آپ خود بخود ان جگہوں پر جا کر کے وہاں کے لوگوں کی ہر طرح کی ضروریات کو پوری کی ان کے درمیان علمائے کرام کو منتخب کرکےان جاھل عوام تک اسلام کی حقانیت اور اسلام کی سچائی کو اجاگر کیا ہے اور آپ نے مذہب اسلام کے پرچم کو لہرا یا ہے اور لوگوں کو بتایا ہے کہ اے لوگوں اللہ ایک ہے اس کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے نبی ہیں یہ کام قبلہ عزت مآب علامہ داؤد فکرہ صاحب کا ہے انہوں نے اتنا عظیم کارنامہ انجام دیا کہ وہ کارنامہ واقعی میں رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا اور آپ ہمیشہ سے چھوٹے بچوں کویہی دعوت دیتے ہیں کہ بچوں اللہ ایک ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ تعالٰی کے سچے نبی ہیں اور آپ ان بچوں کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ ماں باپ ادب ضروری ہے ماں اور بہنوں کو بھی تبلیغ اور دعوت دیتے ہیں کہ ہم سب کو نماز کی پابندی اور ارکان اسلام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور آپ ہمیشہ ان علاقوں ان گاؤں اور ان جگہوں پر جاتے ہیں جہاں پر لوگ اسلام کی حقانیت جاننے سے معذور ہیں واقعی میں مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن نے جو کام کیا ہے وہ کام بہت عظیم کام ہے آپ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنا وقت گزار کر کے اسلام کی حقانیت کو بتارہے ہیں اسلام کی سچائی کو بتا رہے ہیں اور یہ کام انجام دے رہے ہیں یہ کام واقعی میں قابل تعریف ہے اور ہم سب کے لیے بہت ہی خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہمارے جماعت میں ایسی بہت سی عظیم شخصیات بھی ہیں جو ان علاقوں میں کام کر رہی ہیں جہاں کے لوگ اسلامیات سے بالکل دور ہیں الحمدللہ اللہ آپ کی اس تبلیغ سے آپ کی اس دعوت سے لوگ کثیر تعداد میں اسلام سے متصل ہوئے اور اسلام کی حقانیت کو جاننے لگے اور لوگ نماز روزے کی پابندی کرنے پر آمادہ ہو گئے یہ کام یہ جذبہ یہ شوق کسی نے پیدا کیا ہے تو اس شخصیت کا نام فضیلۃالشیخ مخیر قوم و ملت حضرت علامہ داؤد فکرہ صاحب قبلہ مد ظلّہ والنورانی ہے اللہ رب العزت نے آپ کے ذریعہ وہ کام لیا جس کے وجہ سے آج لوگ اسلام سے متصل ہو رہے ہیں اور حرام اور حلال کے بارے میں جان رہے ہیں ماں باپ کی اہمیت کو جان رہے ہیں ان تمام آنے والی خوشیوں کی اگر کوئی وجہ ہے تو وہ علامہ داؤد فکرہ صاحب ہیں اللہ تعالی ہمارے درمیان اسی طرح تبلیغ دین کرنے والے عالموں کو بھیج اور یا اللہ خصوصیت کے ساتھ علامہ داؤد فکرہ صاحب کو تمام مصیبتوں بلاؤں سے محفوظ فرما اور خوب کامیاب فرما ان کے مشن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما ایسے عالم دین کے علم میں علم نافع عطا فرما اور دشمنوں کے شر سے محفوظ فرما آمین یا رب العالمین مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کے محنتوں کو سلام اور MDF کی کوششوں کو سلام اور میں مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا حضرت حافظ و قاری علامہ توفیق پاٹل رضوی صاحب اور علامہ اشرف اسمٰعیل قادری صاحب کا اور حبیب ملنزی صاحب حافظ حمزہ خان صاحب کا قاری ذوالقرنین صاحب کا اور خصوصیت کے ساتھ سنی افریقن علماء کونسل کے بانی حضرات کا دعا ہے اللہ تعالیٰ ان حضرات کو ہمیشہ ہمیش سلامت رکھے.!…!…
مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن نے اپنے کم وقت میں بہت ہی بڑا کارنامہ انجام دیا اور بڑی دل لگن اور محنت کے ساتھ تبلیغ دین کرنے میں مصروف عمل ہیں اور جہاں جہاں لوگ علم دین سے دوری اختیار کیے ہیں اس علاقے اور ان جگہوں پر مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے یہ ہمارے لئے بڑی ہی خوش نصیبی کی بات ہے کہ آج کے دور میں ایسے بھی لوگ ہیں بے چارے جو خود اپنے ذاتی پیسوں کو خرچ کر کے تبلیغ دین کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور عظیم کام کو اپنے جینے کا مقصد بنائے ہوئے ہیں اور ہونا بھی چاہیے MDF کے کئی لوگ جہاں پر لوگ اسلامیات سے دور ہیں وہاں پر کام کریں جہاں پر مساجد اور مدارس کی ضرورت ہے وہاں پر محنت کرکے مساجد اور مدارس کو قائم کریں تو الحمدللہ مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کر رہی ہے اور غریبوں کی جہاں تک ہو سکتی ہے امداد بھی کر رہی ہے میں دعا گو ہوں اللہ رب العزت حضرت مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کو خوب ترقیوں سے نوازے اور خوب خوب تبلیغ دین میں مصروف رہنے کی توفیق عطا فرمائے الحمداللہ مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کے کچھ حضرات نے بتایا کہ ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم مذہب اسلام کو فالو کریں اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں اور جہاں پر علم کی کمی ہے وہاں پر ہم مدارس اور مساجد کے ذریعے لوگوں تک شریعت مصطفی صلی اللہ تعالٰیٰ علیہ وسلم کی بات بتائیں حج کی اہمیت کو بتائیں حج کے فرائض کو بتائیں ذکاۃ کی اہمیت کو بتائیں نماز کی پابندی کاخاص توجہ دلائیں الحمدللہ یہ کام مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن انجام دے رہا ہے اور یہ سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کے ماتحت دو مدارس اور دو مساجد بھی ہیں جن سے لوگوں کو نماز روزہ حج اور زکوٰۃ کی اہمیت کو بتایا جاتا ہے اللہ رب العزت ان مساجد اور مدارس کی عمارتوں کو چمکتا دمکتا رکھے دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس فاؤنڈیشن کو دن د گن ی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ان کے کارکنان حضرات کو خوب تبلیغ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ رب العزت نے مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کو نعمتوں سے نوازا ہے اور انکے ذمہ یہ کام دیا ہے کہ خدمت خلق کریں اور الحمدللہ مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن خدمت خلق میں خوشی اور لگن کے ساتھ مصروف ہیں میں دعا گو ہوں یا اللہ تمام کارکنان حضرات کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے اور مولانا داؤد فکرہ فاؤنڈیشن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین یا رب العالمین جزاک اللہ خیرا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے