متفرقات

وسیم رضوی کی مذموم و جاہلانہ بیان کے خلاف ممبئی کے مشترکہ مکتبہ فکر کے محاذ نے کی کمشنر سے ملاقات، ساتھ ہی ساتھ ڈونگری پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر درج

ڈونگری/ممبئی: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) تمام ہی مکاتبِ فکر کے مشترکہ محاذ نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولھے سے ۱۵ مارچ کو ملاقات کی۔وسیم رضوی کی جاہلانہ گستاخی کے متعلق گفتگو کی۔کافی تفصیلی گفتگو کے بعد وفد کی جانب سے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ مشترکہ محاذ میں فرید شیخ(امن کمیٹی)،حافظ سید اطہر (رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ)،مولانا اعجاز کشمیری(امام و خطیب ہانڈی والا مسجد)،ظاہر عباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ)،عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،جاوید شروف (چئرمین حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ)،ابراہیم تائی، سرفراز آرزو (مدیر روزنامہ ہندوستان)،شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،محمد روحِ ظفر،عبدالجلیل انصاری،محمد سراج،عطاءاللہ،مولانا خلیل الرحمٰن نوری،صفدر کرمالی،نبی اختر قریشی وغیرہ شریک رہے۔
وسیم رضوی کے ذریعے کی گئی گستاخی کے سبب ملّت کا ہر ایک فرد برہم ہے اور حکومت سے فوری رد عمل کے اظہار کا طالب بھی۔لیکن تمام ہی مکاتبِ فکر کے علماء و قائدین نے عوام کو اشتعال سے بچنے کی یقین دھانی کروائی جس سے معاملہ پیچیدگی سے بچا ہوا ہے۔ لہٰذا علماء نے عدلیہ کے ذریعے منظم سمت میں کام انجام دیے جانے کی یقین دھانی کروائی اور تمام کو مشتعل نہ ہونے کی تلقین کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے