ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔
ہماری آواز کی داغ بیل ڈالی تھی معروف قلم کار (مفتی) محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے۔ 2017 کے اواخر میں جب ہماری آواز ویب سائٹ بنائی گئی تو یہ فقط پرسنل(ذاتی) بلاگ تھی، مگر 27 مارچ 2020 کو موصوف نے اسے ہمہ گیر بنانے کا اعلان عام کیا، پھر کیا تھا قلم کاروں نے اسے اپنے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تصور کیا اور دیکھتے دیکھتے ہماری آواز قوم و ملت کی بے باک آواز بن گیا۔
ہماری آواز ای میگزین
ہماری آواز پورٹل سے لوگوں کو جڑتا دیکھ موصوف نے اپریل کے آخری ہفتہ میں ان کے چنندہ مضامین کو یکجا کر ایک آن لائن میگزین شائع کرنے کے لیے قارئین و صارفین سے رائے عامہ طلب کی، جس کا جواب مثبت آنے پر ہماری آواز ای میگزین کے پہلے شمارے کی رسم اجرا 2/مئی 2020 کو رمضان المبارک کے پاکیزہ مہینے میں عمل میں آئی، جس میں ملک کی مشہور دانش گاہ الجامعۃ الاشرفیہ عربک یونیورسٹی، مبارک پور کے استاذ اور ماہ نامہ اشرفیہ کے چیف ایڈیٹر مولانا مبارک حسین مصباحی نے خصوصی شرکت فرمائی، جبکہ مفتئ راجستھان علامہ شاکرالقادری فیضی، ادیب شہیر علامہ صاحب علی چترویدی اور فخر صحافت علامہ ازہرالقادری صاحبان نے آن لائن شرکت فرمائی۔ اس کے بعد ہماری آواز ای میگزین کا دوسرا شمارہ جولائی/اگست کا شائع ہوا، مگر درمیان میں تعطل کا شکار رہا اس کے بعد تیسرا شمارہ جنوری/فروری کا شائع ہوا۔ اور یہ سلسہ جاری ہے۔۔۔۔۔
خصوصی رسائل و جرائد
ہماری آواز نے موقع بہ موقع خصوصی رسالے اور شمارے بھی شائع کیے، پہلا جریدہ عید کے موقع پر "ہماری آواز: عید اسپیشل” اخباری شکل میں 4 صفحات پر مشتمل رہا۔ دوسرا خصوصی شمارہ 2 ذی القعدہ کو یوم اساتذہ کی مناسبت سے "اساتذہ نمبر” 120 صفحات پر مشتمل رہا، جبکہ تیسرا خصوصی شمارہ 22 جمادی الاخریٰ کو بزرگ ولی حضرت سیدنا احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمۃ و الرضوان (ام عبیدہ،عراق) کے عرس مقدس کی مناسبت سے "مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی” بھی 120 صفحات پر مشتمل رہا۔
ہماری آواز ہندی
ہماری آواز کی عالم گیر شہرت کے بعد موصوف نے اسے ہندی زبان میں بھی رائج کرنے کا ارادہ کیا اور اس کی ہندی ویب سائٹ بنائی تاکہ ہندی داں طبقہ بھی افادہ و استفادہ کرسکے۔ اس کا اجرا ہماری آواز کے صدر دفتر میں 26 دسمبر 2020 کو عمل میں آیا۔
ہماری آواز ٹیم
نمبر شمار | اسماے ممبران | عہدہ | کیفیت |
1 | سید صابر حسین شاہ بخاری قادری | سرپرست | |
2 | (مولانا) صاحب علی چترویدی | نگران اعلیٰ | |
3 | (مولانا) کلام احمد ازہرالقادری | مشیر اعلیٰ | |
4 | محمد شعیب رضا نظامی فیضی | بانی و چیف ایڈیٹر | |
5 | نعیم الدین فیضی برکاتی | اعزازی ایڈیٹر | |
6 | محمد قمر انجم قادری | سب ایڈیٹر | |
7 | نثار احمد نظامی مصباحی | مینیجنگ ایڈیٹر | |
8 | محمد آصف نواز | مینیجنگ ایڈیٹر | |
9 | محمد امتیاز احمد منصوری | سینئر صحافی(ہندی) | |
10 | انیس الرحمٰن عاقب چشتی | سینئر صحافی | |
11 | محمد الطاف رضا | اسپورٹس ایڈیٹر | |
12 | محمد عظیم الدین امجدی | صحافی | |
13 | محمد مجیب احمد فیضی | رکن | |
14 | محمد نسیم بہرائچی | رکن | |
15 | ہما اکبر آفرین | ایڈیٹر گوشہ خواتین |
براے رابطہ
صدر دفتر: نزد نوری مسجد وارڈ نمبر1، گولا بازار ضلع گورکھپور یو۔پی۔ انڈیا 273408
ادارتی دفتر: دارالعلوم امام احمد رضا، بندیشرپور اسکا بازار سدھارتھ نگر یو۔پی۔ انڈیا 273157
موبایل نمبر: 06388037123
چیف ایڈیٹر: 09792125987
وہاٹس ایپ، ٹیلی گرام، بی۔آئی۔پی۔ و سگنل نمبر: 06388037123
وہاٹس ایپ گروپ سے جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں!
فیس بک پیج کو لائک کریں!
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں!