گیت

دیوالی گیت

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج، بارہ بنکی یو۔پی۔بھارت

روشنی بن کے چھائی دیوالی
میرے گھر مسکرائی دیوالی

آؤ اس کو دلوں میں بھر لیں ہم
جو اجالا ہے لائی دیوالی

ہجر میں یادوں کے دئے رکھ کر
اب کے میں نے منائی دیوالی

ظلم کی تیرگی سے گزرے ہیں
تب کہیں ہم نے پائی دیوالی

کٹ گیا مرحبا مرا بن باس
آج میں نے منائی دیوالی

پیرہن اس کا جھلملاتا ہے
یا کہ ہے جگمگائی دیوالی

پیار کی آگ میں جلے تھے جب
آج وہ یاد آئی دیوالی

رکھنا روشن مجھے یونہی لوگو
دے رہی ہے دہائی دیوالی

شمعِ الفت جلائیں آؤ ہم
وصل کی رت ہے لائی دیوالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے