حضور حافظ ملت

حافظ ملت عہد ساز اور انقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے: مولانا بدرالدین مصباحی

لکھنؤ: ہماری آواز(پریس ریلیز)17جنوری//
دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور میں عرس حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز مرادآبادی علیہ الرحمہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانابدرالدین مصباحی نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ ایک عہد ساز اور انقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات دین متین کی خدمت گزارے۔انہوں نے کہا کہ حضور حافظ ملت کا سب سے بڑا کارنامہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور ہے۔جہاں سے اب تک ہزراوں کی تعداد میں علماء کرام فارغ ہو کر ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ حضور حافظ ملت نے اپنے علم وفن اور تقویٰ وطہارت سے عالم اسلام کو منور و روشن کیاجن کی چمک سے آج بھی علمی، عملی،آفاقی اور انقلابی دنیامنور و تابناک ہے اورجن سے فیض یافتہ افراد آج بھی پوری جدوجہد کے ساتھ ان کے مشن کو برقرار رکھاہے اور اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضورحافظ ملت علیہ الرحمہ آپ اپنی مختصر سی زندگی میں علمی اورعملی دنیامیں زبردست انقلاب برپاکیا۔آپ علیہ الرحمہ جہاں علم و حکمت اور فکر و نظر میں اعلیٰ مقام پر فائز تھے وہیں اخلاص و احسان اور تقویٰ آپ کا شعار تھا۔اخلاق حسنہ اور عادات جمیلہ آپ کا امتیازی وصف تھا۔اللہ رب العزت نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ میں یہ اوصاف“ حسن خلق، تواضع و انکساری، بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کی مدد کرنا وغیرہ عطا بدرجہئ اتم موجود تھے۔
مولانا نے کہا کہ آج بھی حضور حافظ ملت جامعہ اشرفیہ مبارکپور میں اپنا فیضان لٹا رہے ہیں۔جوہ بھی آپ کی بارگاہ میں جاتا ہے، وہاں سے مالا مال ہو کر واپس آتا ہے۔
پروگرام کاآغازقاری روشن القادری کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ محمد اویس رضا نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام اور مولانا بدرالدین مصباحی کی دعا پر ہوا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے