نعت رسول

سرکار مدینہ سے والہانہ جذبات کی ترجمان ہوتی ہے نعتیہ شاعری: محبوب شبنم

موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)19 جنوری//

بزم نوری کا اہم مشن اردو زبان و ادب کی ترویج ہے,ہماری نئی نسل اس زبان کی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو,ہر گھر میں اس زبان کے استعمال کا رواج عام ہو مذکورہ باتیں ناظم بزم مولانا حسیب آرزو نے کہی اور مزید بتایا کہ ہمارے درمیان رہنے والے سینکڑوں افراد ایسے ہیں جن کے اندر شاعری کرنے کا ذوق ہے اور ان کے اذہان و قلوب بھی اس لائق ہیں لیکن انہیں صحیح راہنمائی حاصل نہیں ہے بریں وجہ وہ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرپاتے ہیں ہم نے ایسے نئے شعراء کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دینے کا کام کیا ہے اور وہ شعر و شاعری کے نشیب و فراز سے آشنا ہوسکیں اس کے لیے ملک کے نامور شعراء و نقاد کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اور سبھی کلام پر باضابطہ تبصرہ بھی پیش کیا جاتا ہے
جبکہ مولانا محبوب رضا شبنم مہسی شریف نے کہا کہ شاعری کی تمام اصناف میں سب سے معتبر مستند صنف نعت رسول مقبول علیہ الصلوۃ والسلام ہے نعت پاک لکھنا نہایت پرپیچ و مشکل اور خاردار وادیوں سے دامن بچاکر گزرنے کے مترادف ہے اور بغیر عشق رسالت کے نعتیہ شاعری ممکن نہیں ہے اگر کچھ اشعار رقم بھی کردیا جائے تو اس کے اندر وہ لذت و چاشنی نہیں آسکتی جو ایک عاشق رسول کے اشعار سے ملتی ہے اور ہمارے انعقاد مشاعرہ کا اہم مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت ہے اس طرحی نعتیہ مشاعرہ میں شامل کچھ شعراء کے منتخب اشعار قارئین کی نذر ہیں.
ہے مجھ پہ خاص عنایت یہ میرے آقا کی
جو میری فکر میں جدّت ہے منفرد سب سے
قیصر رضا تیغی
حضور آپ کے لبہائے ناز کے صدقے
گلوں پہ آئی بشاشت ہے منفردسب سے
جامی
خدا نے نعمتیں بخشی ہیں بے حساب مگر
رسول پاک کی الفت ہے منفرد سب سے
فیضان رضا ساحر
سکون دل کو نظر کو قرار ملتا ہے
درنبی کی زیارت ہےمنفردسب سے
شہرت اورنگ آبادی
عتیق اور عمر خوش نصیب ہیں کتنے
ملی جو آپ ﷺ سے قربت ہے منفرد سب سے
نورالہدیٰ نور مصباحی
سرائے فانی ہو مرقد ہو یاکہ محشر ہو
نبی کی ہم کو ضرورت ہے منفرد
سب سے
شوکت رضا بہرائچی
اٹھا کے لاتے ہیں گھر میں بناتے ہیں دولھا
یتیم بچے پہ شفقت ہے منفرد سب سے
کلام الدین کلیمی
نبی کے سارے صحابہ ہیں عدل کے پیکر
مگر عمر کی عدالت ہے منفرد سب سے
یعقوب عالم برکاتی
زمیں زماں پہ حکومت ہے منفرد سب سے
مرے حضور کی قدرت ہے منفرد سب سے
مدبر عالم جامعی
شہان وقت کو ٹھوکر میں ڈالے رکھتے ہیں
سگان طیبہ کی عادت ہے منفرد سب سے
کلیم اللہ مصباحی
دلہن کی نسلیں مہکتی ہیں جس سے اے ساحل
نبی کے تن کی وہ نکہت ہے منفرد سب سے
جمشید ساحل بریلوی
ان کے علاوہ دیگر کئی شعراء نے شرکت کی اور اپنی تخلیقات پیش کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے