ہماری آواز/نئی دہلی ،یکم فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر نریش کمار نے لوک سبھا میں پیر کو پیش عام بجٹ 2021-22 کو کسانوں کے لئے "اونٹ کے منہ میں زیرہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی جارہی ہے اور کسان غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے جبکہ سرمایہ داروں کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔
بجٹ میں کہا گیا ہے کہ منڈیاں انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کی بات بجٹ میں کہی گئی ہے ، لیکن ملک میں کل سات ہزار منڈیاں ہیں جبکہ ملک میں 42 ہزار منڈیوں کی ضرورت ہے ۔