متفرقات

جمعیت علماء قائم گنج کے تحت منعقد انتخابی میٹنگ میں مفتی ظفر احمد قاسمی کا خطاب

وطن عزیز کی آزادی میں جمعیت علماء کے اکابر نے بے دریغ قربانیاں پیش کیں

قائم گنج/ فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی)
قائم گنج کے محلہ جٹوارہ میں جمعیت علماء کی مقامی شاخ کی انتخابی میٹنگ حافظ شاہنواز کی صدارت میں صبح 10/ بجے منعقد ہوئی، میٹنگ میں باتفاق رائے مفتی محمد منتظر قاسمی دوسری مرتبہ صدر اور مولانا واصف جمیل قاسمی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ اس دوران وسطی ریاست کے جنرل سکریٹری وضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی بطور شاہد موجود رہے۔
ایک مینارہ مسجد مدرسہ تجوید القرآن میں منعقدہ نشست میں تبادلۂ خیالات کرتے ہوئے مفتی ظفر احمد قاسمی نے تنظیم کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، انہوں نے بتایا 1919میں جمعیت علماء ہند کا قیام برطانوی سامراج کے پنجۂ استبداد سے وطن عزیز کو آزاد کرانے ، اسلامی شعائر ، مآثر ومعابد و مذہبی تشخص کے تحفظ اور ملک کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عمل میں آیا، انہوں نے کہا جمعیتہ کے اکابر نے مذکورہ مقاصد کی تکمیل کیلئے بے دریغ قربانیاں دیں اور آج بھی جمعیت علماء ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لئے بے لوث خدمات کے سبب مظلوموں کی مضبوط آواز کے طور پر متعارف ہے، انہوں نے بتایا اس وقت جدید ٹرم کی ممبر سازی مہم چل رہی ہے جو 14فروری تک جاری رہے گی ، انہوں نے اپیل کی کہ تنظیم کے استحکام اور ملی قیادت کی تقویت کیلئے گھر گھر جاکر ممبر سازی کی مہم کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ میٹنگ کی نظامت حافظ عبد الخالق نے کی۔

مفتی محمد منتظر قاسمی دوبارہ صدر منتخب

مفتی محمد منتظر قاسمی صدر، مفتی وسیم اکرم قاسمی، حافظ محمد وسیم، سماجی کارکن اشرف حسین صدیقی نائب صدور، قاری محمد نہال، قاری محمد مجیب، محمد غفران ، محمد اعظم سکریٹری، قاری وحیدالزماں خازن اور حافظ عبدالخالق ترجمان منتخب ہوئے، جبکہ بطور رکن ماسٹر محمد عمران ۔ محمد دانش۔ محمد طیب۔ حافظ محمد عاطف۔مولوی حذیفہ۔حافظ شعبان کا انتخاب عمل میں آیا۔ مفتی ظفر قاسمی نے سبھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے