پہانی/ہردوئی: 10فروری/ ہماری آواز(یاسرقاسمی) بدھ کو جمیعت علماء پہانی کے زیر اہتمام موضع مہیلیا میں تین مواضعات مہیلیا، واجد نگر اور سر پہنجو کے علماء وحفاظ و ائمہ مساجد کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ذیلی شاخ جمعیت علماء مہیلیا کا قیام عمل میں آیا، اس موقع پر جمیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بطور مشاہد موجود رہے میٹنگ میں مفتی محمد جاوید قاسمی صدر، حافظ محمد آصف جنرل سیکریٹری، حافظ محمد قمر خزانچی ، مولانا محمد ہارون ، مولانا سرتاج، اور حافظ وصی نائب صدور، حافظ محمد ریحان سکریٹری، محمد شمیم میڈیا انچارج،مولانا محمد آصف ترجمان ، نور محمد عالم پوروہ و محمد اسرار معاونین خصوصی ،محمد آفاق، بدرالدین محمد عرفان اور اسلام الدین قانونی مشیر کار منتخب ہوئے، مولانا عطاء اللہ قاسمی نے سبھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑپونے کو اجازت وخلافت
کچھوچھہ مقدسہ/امبیڈکرنگر: ہماری آواز(پریس ریلیز) 31 جنوری نبیرہ حضورسرکارکلاں، شہزادہ حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی کی قیادت وسرپرستی میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈشاخ پونے مہاراشٹرا کی اہم مشاورتی میٹینگ اور آ پ کے مقدس ہاتھوں سے خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں […]
چتیا بازار میں جشن عید میلادالنبیﷺ اختتام پزیر
چتیابازار/سدھارتھ نگر 7 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) آج بعد نماز عشاء عالی جناب امام الدین صاحب کے دولت خانے پر جشن عید میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا، قرآن مقدس می تلاوت سے محفل کے افتتاح کے بعد محمد حقیق اللہ و محمد کلیم سلمہما اللہ متعلمان دارالعلوم امام احمد رضا(بندیشرپور) نے نعت و منقبت کے […]
بھارت مسلمانوں کے لیے جنت ہے۔ کانگریس کے قدآور لیڈر غلام نبی آزاد کا پارلیمنٹ میں الوداعی خطاب، کہا: پارلیمنٹ قانون سازی کی جگہ ہے، عوام کو مایوس نہ کریں!
نئی دہلی، 9 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں ممبران کو اپنی مخالفت کا اظہار کرنا چاہئے لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کی جگہ ہے اور اس میں ناکام رہنے سے اس پر عوام کا اعتماد […]