دہلی: 22 فروری/ جامعہ ہمدرد کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد کفایت اللہ کو ان کے تحقیقی مقالہ ’سر سید احمد خان اور مفتی محمد عبدہ کی تعلیمی وسماجی خدمات کا تقابلی مطالعہ ‘پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی محمد کفایت اللہ نے یہ مقالہ شعبہ کی اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ عامر کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نائب نگراں کے فرائض انجام دیے ۔آن لائن منعقد اس امتحان میں ممتحن کے طور پر ڈاکٹر فریدہ خانم (سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے شرکت کی ۔عنوان پر سوال و جواب کے بعد مقالہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ بعدازاں شرکاء نے مقالہ نگار اور نگراں کو اس تحقیقی کام پر مبارک باد دی۔ شرکت کرنے والوں میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر غلام یحیی انجم، ڈاکٹر آبرو امان اندرابی،ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرمحمد احمد نعیمی ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر سمیہ احمد ،ڈاکٹر سید فضل الرحمان قابل ذکر ہیں ۔دیگر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر ظہور احمد وانی ،نزیر احمد قادری ،ثنا ء اللہ ،ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر اعظم ،عبیدہ ،محمداسلام فیضی ،محمدآصف ،محمد حسین شامل ہیں۔
متعلقہ مضامین
معاشرہ کی تعمیر میں دینی مدارس کا کردار
تحریر: آصف جمیل امجدی، گونڈہ قارئینِ کرام ہم اس موضوع کے دو حصے کرکے آپ کے مشام جاں کو معطر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پہلا حصہ یہ ہے کہ معاشرہ کی اصلاح میں دینی مدارس کا کیا کردار رہا ہے،اور کس طرح اس نے سماج کی تعمیر کا کام انجام دیا ہے؟ گویا یہ […]
جھارکھنڈ میں عشرہ فروغ تعلیم و تحفظ اردو: وزیر داخلہ کا نیا شوشہ؛ ایک ملک ایک زبان
تحریر: محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہا ر، اڈیشہ وجھارکھند یوم ہندی کے موقع سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک ملک ایک زبان کی بات کہہ کر غیر ہندی ریاستوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ، مختلف سیاسی پارٹیوں نے اس پر سخت احتجاج کیا ہے ، سیاسی […]
تحصیل علم دین کی ضرورت
محمد اظہر شمشاد رضویبرن پور بنگال8436658850 طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم۔ علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے علم دین سے مراد وہ ضروری مسائل ہیں جس کا جاننا ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے علم حاصل کرنے کے متعلق قرآن وحدیث میں بہت تاکید آئی ہے اور اس کی […]



