دہلی: 22 فروری/ جامعہ ہمدرد کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد کفایت اللہ کو ان کے تحقیقی مقالہ ’سر سید احمد خان اور مفتی محمد عبدہ کی تعلیمی وسماجی خدمات کا تقابلی مطالعہ ‘پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی محمد کفایت اللہ نے یہ مقالہ شعبہ کی اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ عامر کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نائب نگراں کے فرائض انجام دیے ۔آن لائن منعقد اس امتحان میں ممتحن کے طور پر ڈاکٹر فریدہ خانم (سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے شرکت کی ۔عنوان پر سوال و جواب کے بعد مقالہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ بعدازاں شرکاء نے مقالہ نگار اور نگراں کو اس تحقیقی کام پر مبارک باد دی۔ شرکت کرنے والوں میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر غلام یحیی انجم، ڈاکٹر آبرو امان اندرابی،ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرمحمد احمد نعیمی ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر سمیہ احمد ،ڈاکٹر سید فضل الرحمان قابل ذکر ہیں ۔دیگر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر ظہور احمد وانی ،نزیر احمد قادری ،ثنا ء اللہ ،ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر اعظم ،عبیدہ ،محمداسلام فیضی ،محمدآصف ،محمد حسین شامل ہیں۔
متعلقہ مضامین
انجینئر مشتاق رضوی ابن حافظ تجمل حسین حشمتی کی صاحبزادی کی MBBS میں نمایاں کامیابی
مالیگاؤں: شہر کے مشہور خانوادہ حافظ تجمل حسین حشمتی رضوی کی پوتی انجینئر مشتاق احمد رضوی کی صاحبزادی کنیز فاطمہ نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر ایکزام میں نمایاں کامیابی درج کروائی۔ ایم بی بی ایس فرسٹ کلاس سے پاس کیا۔ اس سعادت و نعمت کے ضمن میں کنیز فاطمہ کے والد گرامی جناب […]
شاخہائے دارالعلوم انوارمصطفیٰ وفارغینِ دارالعلوم کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج
باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری […]
خدا کے لئے مسلمانوں اپنے بچوں کو پہلے دین پڑھاؤ!
اس دور کے مسلمانوں کی ذہنیت پر ماتم ہے کہ وہ اپنے "کم سن کوتاہ شعور” اور چھوٹے بچوں کا ہوش سنبھالتے ہی "انگلش میڈیم اسکول وکالج میں خطیر رقمیں دے کر ایڈمیشن کروادیتے ہیں اور لمبی لمبی فیس بھی ادا کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی اور وہ بڑے ہی […]