مالیگاؤں: شہر کے مشہور خانوادہ حافظ تجمل حسین حشمتی رضوی کی پوتی انجینئر مشتاق احمد رضوی کی صاحبزادی کنیز فاطمہ نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر ایکزام میں نمایاں کامیابی درج کروائی۔ ایم بی بی ایس فرسٹ کلاس سے پاس کیا۔ اس سعادت و نعمت کے ضمن میں کنیز فاطمہ کے والد گرامی جناب مشتاق رضوی نے تشکر و امتنان کے ساتھ کہا کہ: میری نورِ نظر کنیز فاطمہ کی کامیابی در اصل حضور غوث اعظم ، اعلیٰ حضرت اور حضور تاج الشریعہ کے فیض سے حاصل ہوئی۔ یہ سب میرے والد ماجد حافظ تجمل حسین حشمتی رضوی کی دُعائے شبینہ کا نتیجہ ہے۔ اس ضمن میں نوری مشن نے انجینئر موصوف نیز ان کی صاحبزادی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ قوم کی نئی نسل کے لیے میڈیکل سائنس کے اہم ترین شعبے ایم بی بی ایس میں مذکورہ طالبہ کی کامیابی مشعلِ راہ ہے۔ یہ رہِ علم کی کامیابی بھی ہے اور انسانی خدمت کی اہم منزل بھی- اللہ تعالیٰ ان کی امثال مزید کرے اور بیش از بیش کامیابی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ۔ اس موقع پر ہم خانوادۂ حافظ تجمل حسین حشمتی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، یہ عظیم انعام ہے کہ یہ گھرانہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم سے بھی آراستہ ہے۔
ترسیل: نوری مشن مالیگاؤں