حیدرآباد: 25 مارچ (راست) روئے زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے مقدس وپاکیزہ جگہ مسجدیں ہیں جسے اللہ نے اسلام کا شعار کہا اور اس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسجد ہی سے ہدایت کا نور پھیلا اور دعوت دین کی صبح طلوع ہوئی ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں مومن کو سکون حاصل ہوتا ‘ آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوتی اور روح کو تازگی میسر آتی ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مسجدیں تعمیر کرنے ، اسے بلند کرنے اور آباد کرنے کا حکم دیا اور تعمیر کرنے والوں کے لئے ایمان کی گواہی دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے اپنا گھر قرار دیا اور اس میں عبادت اور اللہ کے ذکر سے روکنے والوں پر سخت وعیدیں سنائی ہیں۔آج سے سات سال قبل نیو گرین سٹی کالونی ، وادی جبن کتہ پیٹ ، صلالہ بارکس حیدرآباد میں ایک جامع مسجد کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا آغاز ٹین شیڈ سے کیا گیاتھا ، اوراس میں دو بار توسیع بھی کی گئی ، پھر شہر کے چند دین درد رکھنے والے عزم وحوصلہ سے سرشار اس جامع مسجد کے اراکین مجلس انتظامی نے اپنے بے لوث رات ودن محنت ولگن ، جدوجہد اور جذبہ ایمانی وحمیت اسلامی کے ساتھ فضل خداوندی سے ایک پائیدار وشاندار مسجد کا سنگ بنیاد تقریبا ایک سال قبل رکھا اور اب اس کے مجوزہ حصہ کی تکمیل پایہ تکمیل کوپہنچی ہے۔آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی فرحت وشادمانی محسوس ہورہی ہے کہ بروز ہفتہ 14 شعبان المعظم 1442ھ مطابق 27 مارچ 2021نماز مغرب سے اس کا افتتاح عمل میں آرہاہے اور عارضی جگہ ٹین پوش سے اب ہم اس مسجد میں منتقل ہورہے ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں شہر کے مقتدر علماءومعزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ کلیدی خطاب اس جامع مسجد کے خطیب مولانا نثار احمد حصیر القاسمی صاحب کا ہوگا۔ ہم تمام اراکین وذمہ دران انتظامی کمیٹی تہہ دل سے اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس کے فضل، اراکین کی کاوشوں اور اہل خیر کے تعاون سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ، اللہ انہیں بھی جزائے خیر عطافرمائے اور ان تمام محسنین کو بھی جنہوں نے اس کی تعمیر میں جان مال وقت اور کسی بھی طور پر حصہ لیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کے لئے محل تعمیر فرمائے اور آگے کے کام کی جلد ہی تکمیل کے اسباب مہیا فرما دے۔ عامة المسلمین بالخصوص قرب وجوار کے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کریں اور اس کی تعمیر پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں ، بے شک اسی کے فضل سے ہر کام پایہ تکمیل کو پہنچتاہے، والحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات ۔منجانب :اراکین وذمہ داران مجلس انتظامی جامع مسجد نیو گرین سٹی کالونی وادی جبن ، کتہ پیٹ حیدرآباد۔
متعلقہ مضامین
امیش یادو کی جگہ نٹراجن اور سمیع کی جگہ ٹھاکر ٹیم میں
ہماری آوازمیلبرن: یکم جنوری (نامہ نگار) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زخمی تیز گیند بازوں امیش یادو اور محمد سمیع کی جگہ بالترتیب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ساتھ جنوری سے ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ٹیم […]
صرف دہلی میں ہی نہیں، COVID-19 ویکسین پورے ملک میں مفت فراہم کرائی جائے گی: مرکزی وزیر صحت
نئی دہلی: 2 جنوری (اے این آئی): مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرشوردھن نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ19 ویکسین پورے ملک میں مفت فراہم کی جائے گی۔وزیر موصوف نے یہ بیان دریا گنج کے زچگی اور چلڈرن بہبود (ایم سی ڈبلیو) سنٹر میں COVID-19 ویکسین کے انتظامیہ کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کے […]
صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی بی۔ایس۔پی۔: مایاوتی
ہماری آواز/نئی دہلی 28 جنوری (پریس ریلیز) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نےکسانوں کے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اطلاع بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کو صدر جمہوریہ کے خطاب سے قبل ایک پیغام […]
