متفرقات

امیش یادو کی جگہ نٹراجن اور سمیع کی جگہ ٹھاکر ٹیم میں

ہماری آواز
میلبرن:
یکم جنوری (نامہ نگار) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زخمی تیز گیند بازوں امیش یادو اور محمد سمیع کی جگہ بالترتیب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ساتھ جنوری سے ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا ہے سمیع ایڈیلیڈ میں ہوئے پہلے دن رات ٹسٹ میں پیٹ کمنس کی باؤنسر پر اپنا بازو زخمی کرا بیٹھے جبکہ امیش میلبورن میں دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں دوسری اننگز میں اپنا چوتھا اوور ڈالنے کے دوران اپنی پنڈلی زخمی کر بیٹھے تھے۔
سمیع پہلے ٹسٹ کے بعد اور امیش دوسرے ٹسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے اور اب دونوں تیز گیند باز وطن واپس آکر بینگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے