باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
Tags باڑمیر راجستھان سالانہ مجلس مشاورت سہلاؤ شریف فارغین
Check Also
آسام، بی۔جے۔پی۔ حکومت اور مسلمان
از قلم: محمد مزمل حسینساکن : ڈھکیاجولی، ضلع سنیت پور’ آساممتعلم: دارالعلوم علیمیہ جمداشاھی’ بستی’ …