تعلیم

جامعہ غوثیہ اشرف المدارس کی افتتاحی تقریب اختتام پذیر

پورنیہ: 13نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
قادری چوک مالوپارہ تلنگا نزد پورنیہ موڑ دالکولہ ضلع پورنیہ بہار بہار و بنگال اتردیناجپور کے سنگم میں محبوب العلماء حضرت علامہ مفتی سید محبوب عالم اشرفی خلیفہ سرکار کلاں علیہ الرحمہ شیخ الحدیث وصدر مفتی جامعہ اشرفیہ برہانپور ایم پی کی سرپرستی اور بانی ادارہ فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی محمد عین الحق اشرفی صاحب کی صدارت میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی نظامت حضرت مولانا ممنون صاحب نے فرمائی نعت خوانی اور علمائے کرام کے بیانات ہوئے علم کی اہمیت و افادیت اور مدارس کی ضرورت پر خطیب ملت مولانا مفتی صابر رضا محب القادری نعیمی صاحب نے تقریباً نصف گھنٹہ کا خطاب فرمایا حضرت نے کہا تمام داخلی خارجی یلغار کا جواب علم ہی سے ممکن ہے یہاں تک کہ وسیم رضوی ملعون اور نرسنگھا نند پاکھنڈی کا جواب بھی بغیر علم کے ممکن نہیں مدارس اور علماء سے ہمارا رشتہ ہمیشہ مربوط رہنا چاہئیے اور پھر بزرگ عالم حضرت مفتی نجم الہدیٰ صاحب شیخ الادب دارلعلوم علی حسن ممبئی نے مختصر اور جامع خطاب فرمایا اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علم کی اہمیت کو اجاگر فرمایا۔


اخیر میں حضرت محبوب العلماء نے اپنی ناصحانہ گفتگو میں فرمایا کہ ہمارا مقصد تخلیق عبادت ہے اور عبادت بغیر علم کے ممکن نہیں اس لیے علم کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے مزید آپ نے بانی ادارہ کو مخاطب فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغاں کا بھی انتظام ہو تحصیل علم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ایک بڑا طبقہ جہالت کی تاریکیوں میں بھٹک رہا ہے انہیں علم وعمل سے کوئی سروکار نہیں اس لیے انہیں بھی موقع دیا جائے تاکہ ان میں دینی شعور بیدار ہوسکے اور معاشرہ صحت مند بن سکے
حضرت کے بعد بانی ادارہ نے اپنے حسن نیت اخلاص اور عزم و حوصلے کا ذکر کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے فرمایا یہ خواب آج سے کوئی دس 🔟سال پہلے میں نے دیکھے تھے اور آج آپ کے سامنے ہے لہذا آپ میرا ساتھ دیں اس کی تعمیر و ترقی اور فروغ میں حصہ لیں
واضح رہے کہ بانی ادارہ ایک قابل باعمل عالم دین اور فقیہ ہیں درسیات کے ماہر سنجیدہ مزاج صائب فکر ونظر کے حامل انسان ہیں
اس افتتاحی تقریب میں بہار و بنگال کے درجنوں علماء اور قرب وجوار کے سیاسی قائدین عوام وخواص کثیر تعداد میں شریک ہوئے
ناشر مسلک اعلیٰ حضرت مولانا مسعود رضا رضوی جامعہ رضویہ کلیان ممبئی
مولانا قمر الہدی نعیمی سابق استاذ جامعہ نعیمیہ مرادآباد مولانا فیاض عالم اشرفی تلنگا مولانا حسیب اختر مولانا ضیاء الرحمن سملیا بنگال مولانا احمدرضاعارفی مولانا ظہیر الاسلام مولانا رضوان ہاشم سملیا مولانا نذرالاسلام اشرفی خطیب وامام سملیا جامع مسجد بنگال مولانا محبوب رضا گانگھر مولانا محبوب رضا رضوی مناٹولی
مولانا شبیر احمد صاحب امام تلنگا مولانا غلام مصطفیٰ صاحب قاری فیاض عالم صاحب سورجاپور وغیرہ
صلاۃ وسلام فاتحہ اور حضرت محبوب العلماء کی دعا پر ایک بجے کے قریب محفل کا اختتام یوا
پورے ملک کی امن و سلامتی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی گئی
رپورٹ
محمد نذرالاسلام اشرفی سملیا دالکولہ اتردیناجپور بنگال

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے