تبصرہ: محمد فیضان رضا علیمی
نائب صدر جماعت رضائے مصطفے سیتامڑھی
مدارس کی ضرورت و افادیت سے پوری دنیا واقف ہے۔ کہ دینی تعلیم و تربیت اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے اعلی فہم و فراست اسی مدرسوں سے حاصل ہوتی ہے جب قوم و ملت کو مدرسوں کی اس قدر ضرورت ہے۔ تو ظاہر سی بات ہے کہ اس کا نظام تعلیم بہتر اور کارآمد ہونا بھی نہایت ضروری اور لازم ہے ۔
اس ضرورت کا احساس مفکر اسلام ، ماہر درسیات، محقق رضویات استاد مکرم حضرت مولانا کمال احمد علیمی صاحب قبلہ استاد دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی نے کیا۔ اور اس موضوع پر ایک بہترین کتاب ” دینی مدارس کا نظام تعلیم اور عصر حاضر کے تقاضے ” نام عمدہ طرز بیان اور بہترین انداز تحریر کے ساتھ تالیف فرمائی ہے ۔ یقینا ان کی یہ تالیف اہل مدارس کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔
مولانارعلیمی نے اپنے اس رسالہ میں ہر اس بات کو بیان کیا ہے جو ایک مدرسہ سے متعلق ہے ۔ خواہ وہ طلبہ ہو یا اساتذہ ، چاہے وہ اراکین مدارس ہو یا ذمہ داران ہو سب کے لیے یہ کتاب یکساں مفید اور کار آمد ہے۔
میں اہل مدارس و مکاتب سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ کتاب ضرور حاصل کریں اور ایک مرتبہ عمیق نظر اور بہترسوچ و فکر کے ساتھ پڑھیں۔
اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مولی حضور اکرم صلى الله عليه وسلم کی طفیل اس کتاب کو عام کرے اور اہل مدارس کے لیے نفع بخشے بناے نیز مؤلف کتاب مولانا کمال احمد علیمی نظامی صاحب قبلہ کو اس کا بہترین صلہ عطاکرے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلى الله عليه وسلم ۔
ماشاءاللہ
شکریہ
مولانا مفتی شعیب صاحب قبلہ آپ کا بے حد مشکور ہوں۔
جزاک اللہ خیراً