تنقید و تبصرہ

آئین جمہوریہ نیپال: تبصرہ

نام: آئین جمہوریہ نیپال
ترجمہ وتدوین بزبان اردو: مولانا محمد معراج احمد مصباحی
مولانا غلام مرتضیٰ حلیمی مصباحی

تمام تعریف ہے الله تعالی کے لیے جس نے ہر مخلوق کو پیدا فرمایا۔اور ہمیں اس لائق بنایا کہ نیپالی آئین کا اردو ترجمہ کروں۔۔
سب سے پہلے ہم تہ دل سے راشٹریہ علماء کونسل کا شکر گذار ہوں کہ اس نے ہماری کتاب کی طباعت کی ذمہ داری سنبھالی اور ساتھ ساتھ ہماری حوصلہ افزائی کے لیے بموقع فیضان مدینہ کانفرنس 1 اپریل 2021 بدست حضرت محقق مسائل جدیدہ مفتی نظام الدین صاحب قبلہ مد ظلہ العالی علینا فقیر یعنی محمد معراج احمد رضوی مصباحی کو امام اعظم ایوارڈ سے اور مولانا غلام مرتضیٰ حلیمی مصباحی کو امام ابو یوسف ایوارڈ سے نوازا۔۔۔۔میں راشٹریہ علماء کونسل کے ڈائریکٹر مفتی محمد رضا سالک قادری مصباحی اور دیگر تمام ممبران کا دل کی اتھاہ گہرائی سے شکریہ ادا کررہاہوں۔۔۔۔
ساتھ ساتھ صدر جلسہ حضرت مفتی عثمان برکاتی مصباحی اور جلسہ کے تمام معاونین ومخلصین کی بارگاہ میں تشکر وتہنیت کا حسین گلدستہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں۔الله تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہاں کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے