مراسلہ

تہنیت نامہ

جامع معقول و منقول، حاوی فروع و أصول، استاذ العلماء، محقق مسائل جدیدہ ،سراج الفقہاء، مفتی نظام الدین رضوی برکاتی مصباحی صاحب
صدر المدرسین،جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!

ہمیں ابھی ابھی بذریعۂ فیس بُک معلوم ہوا کہ کل 31/مارچ 2021/ء بروز بدھ،ازہر ہند، جامعہ اشرفیہ، مبارک پور اعظم گڑھ کے، صدر المدرسین، استاذ محترم، محقق مسائل جدیدہ ،سراج الفقہاء، حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی،برکاتی مصباحی صاحب دامت برکاتہم العالیہ،اپنی مدت ملازمت مکمّل کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ہم حضرت کی بارگاہ اقدس میں بصمیم قلب، ارمغان تشکر و امتنان پیش کرتے ہیں، بلا شبہ آپ اس کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی عمر عزیز کے قیمتی اوقات ہمیں نواز کر ہماری دینی، فکری، اخلاقی،عملی اور علمی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لیے جہد مسلسل اور عمل پیہم کیا ، اس موقع پر اس عظیم الشان محسن و مربی کی خدمات کو فراموش کرنا حقیقت سے انحراف کے مترادف ہے، جنہوں نے اپنی قیادت و سیادت میں چمنستانِ حافظ ملت کی سر بلندی، تعمیر و ترقی اور اسے مستحکم و مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بلا شبہ آپ کے کارنامے آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔
مفتی صاحب قبلہ کے ہم پر جو ألطاف و عنایات ہیں اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے لیے جو عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اسے ہم کھبی فراموش نہیں کر سکتے ۔ ع
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اللہ تعالیٰ آپ کی گراں قدر دینی وعلمی خدمات کو شرف قبول کا اعزاز بخشے اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ، کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے.

​ عبد السبحان مصباحی
استاذ :جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے