متفرقات

ہولی ملنے جارہے دو شخص کی موٹر سائیکل ٹکرانے سے موت

مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) پیر کی رات ہولی ملنے جارہے نوجوانوں کی موٹر سائیکل سامنے سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سنگین نوجوانوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی سے پریاگراج لے جایا گیا ہے ، ایک متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے مہیش گنج تھانہ حلقہ کے گوگر گاؤں کے رہنے والے امیت سونکر 26 ولد کیش لال اپنے ساتھی دیارام یادو 30 ولد بھیا رام ساکن نیاکا پوروا کے ساتھ ہیراگنج اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا تھا۔ کنڈہ کوتوالی کے علاقے موئ ریلوے پھاٹک کے قریب موڑ پر پہونچا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گر پڑے ، یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے تک ، دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئےسی ایچ سی بھیج دیا۔ جبکہ دیارام یادو دوسرے موٹر سائیکل پر تھے ، جتیندر یادو ، 35 ولد روشن لال لالہ کا پوروا مہیش گنج کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ڈاکٹروں نے روپ رانی اسپتال پریاگ راج ریفر کردیاہے جونہی اس نوجوان کی موت کا پتہ چلا ، کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس جائے وقوع سے مرنے والوں اسپتال لے جاکر شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ کنڈا کوتوال کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ، اب ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ، کوشش کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے