متفرقات

مانکپور،کنڈہ اور اطراف و جوانب میں عقیدت و احترام کے ساتھ کورونا گائیڈلائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائی گئی

مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) مانکپور وکنڈہ و اطراف میں عقیدت واحترام کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائ گئ، لوگوں نے بزروگوں کے آستانہ پر حاضری دیکر اور پوری رات عبادتوں وریاضت میں گزار دی یے نیز کورونا سے نجات اور ملک میں امن وامان کی دعا مانگی ہے، مساجد ومدارس کے ساتھ دیگر عبادگاہیں بھی سر سبزوشاداب رہا ہے، نعت ومنقبت کے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر سید حیدر علی علی گڑھ اور منظر الہ آبادی نے بارگاہ رسالت میں خراج وعقیدت پیش کیا ،لوگون نے اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی پکوان تیار کئے نیز نفل نماز اور قضائے عمری بھی پڑھی اور لوگوں نے جگہ جگہ مساجد اور مدارس اور مزارات پر کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کیا اور اپنے گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب کی خاص طور پر ملک کے موجودہ صورت حال سے نکلنے اور کورونا وبا سے تحفظ ونجات کے لئے دعا مانگی گئیں، اپنی سابقہ روایات کے مطابق لوگوں نے قبرستان جاکر چراغاں کرنے کے ساتھ اپنے اباواجداد کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی نیز اولیا کاملین کی مزارات پر پہونچ کر ملک وملت کی سالمیت کی دعا کی، اس دوران مساجد ومزارات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں اور شمع روشن کئے، اجتماعی طور پر مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے ملک میں امن وامان اور محبت وبھائی چارگی کی دعا کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے