مراسلہ

شعبان المعظم سے متعلق سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا ایک مکتوب شریف

پیش کش: محمد تحسین رضا قادری
خطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور

سیدنا اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ احمد رضاخان بریلوی رضی اللہ عنہ
اپنے مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ ” شب برات قریب ہے اس رات تمام بندوں کے اعمال حضرت عزت میں پیش ہوتے ہیں ۔ مولٰی تعالیٰ عز وجل بطفیل حضور پور نور شافع یوم النشور علیہ افضل الصلوٰتہ والسلام مسلمانوں کے ذنوب معاف فرماتاہے مگر چند ان میں وہ دو مسلمان جو باہم دینوی وجہ سے رنجش رکھتے ہیں ۔۔ فرماتاہے ان کو رہنے دو جب تک آپس میں صلح نہ کرلیں۔۔
لہذا اہل سنت کو چاہیئے حتی الامکان قبل غروب آفتاب ١٤/چودہ شعبان باہم ایک دوسرے سے صفائی کرلیں ایک دوسرے کے حق ادا کردیں یا معاف کرالیں کہ باذنہ تعالٰی حقوق العباد سے صحائف اعمال خالی ہوکر بارگاہ عزت میں پیش ہوں ۔ حقوق مولا تعالٰی کیلیئے توبہ صادقہ کافی ہے ۔

التائب من الذنب کمن لاٌذنب لہ ۔ ایسی حالت میں باذنہ تعالٰی ضرور اس شب میں امید مغفرت تامٌہ ہے ۔ بشرط صحت عقیدہ ۔ وھو الغفور الرحیم یہ سنت مصالحت اخوان و معافی حقوق بحمدہ تعالٰی یہاں سالہا ئے دراز سے جاری ہے ۔ امید کہ آپ بھی وہاں کے مسلمانوں میں اجرا کر کے من سنٌ فی الاسلام سنٌتہ ً فلہ اجر ھا عمل بھا الٰی یوم القیامتہ لا ینقص من اجورھم شیاً
کے مصداق ہوں ۔ یعنی جو اسلام میں اچھی راہ نکالے اس کے لئے اس کا ثواب ہے اور قیامت تک جو اس پر عمل کریں ان سب کا ثواب ہمیشہ اس کے نامہ اعمال میں لکھا جائے بغیر اس کے کہ ان کے ثوابوں میں کچھ کمی آئے ۔۔ اور اس فقیر ناکارہ ( اعلیٰحضرت )کے لئے عفو و عافیت دارین کی دعا فرمائیں ۔۔ فقیر (یعنی اعلیٰحضرت ) آپ کے لئے دعا کریگا ۔ اور کرتا ہے ۔۔
سب مسلمانوں کو سمجھایا جائے کہ وہاں نہ خالی زبان دیکھی جاتی ہے ۔ نہ نفاق پسند ہے ‛ صلح و معافی سب سچے دل سے ہو ۔۔ "

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے