دلبرنورانی دلبر
بوکارواسٹیل سیٹی (جھارکھنڈ)
9852308786
غوث کےفیضان سےآبادہےامجھرشریف
ہند والوں کے لئے بغداد ہےامجھرشریف
بھول بیٹھاہوں لحدمیں سب سوالوں کاجواب
ائے نکیرو اب مجھے بس یاد ہے امجھرشریف
عاشقوں کے واسطے ہے بالیقیں باغ ارم
بدعقیدوں کےلئےفولاد ہےامجھرشریف
اہلسنت والجماعت پربیاں کیسےکروں؟
کس قدراحسان لاتعدادہےامجھرشریف
نسل غوث پاک ہیں حضرت محمدقادری
اورعلئ پاک کی اولاد ہے امجھرشریف
حشر کے میدان میں دلبر رہے سایہ فگن
ائےمِرےمولی مِری فریادہےامجھرشریف