متفرقات

کانپور کے دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر مولانا امین الحق کو مبارک باد

ہردوئی: 26 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)
جمیعت علماء کے زیر اہتمام جاجمو کانپور میں دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر ہردوئی کے علماء نے جانشین مجاہد اسلام مولانا محمد امین الحق عبداللہ قاسمی کو مبارکباد پیش کی اور تأثرات کا اظہار کیا۔
ضلعی شاخ کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ویاسر عبدالقیوم قاسمی نے مشترکہ طور پر مبارکبادی ودعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے والد گرامی حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نوراللہ مرقدہ کے نقش قدم کی اتباع اور حضرت کی سچی جانشینی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک مثالی ، بروقت اور حالات کے تناظر میں انتہائی کارآمد ، کامیاب تربیتی مذاکرے کا انعقاد کیا، باری تعالیٰ مولانا کو روز افزوں ترقیات سے ہمکنار فرمائے اور مزید عزم وحوصلہ عطاء فرماکر ملت اسلامیہ کا دانشمند قائد اور عظیم رہنما بنائے ، انہوں نے کہا مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اوپن اسکول کا جو نظام مرتب کیا وہ ملت اسلامیہ کی نسل نو کے حق میں بہت مفید ثابت ہوگا، ضلعی عاملہ کے رکن مولانا محمد غفران بلگرامی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دوروزہ تربیتی مذاکرے میں شرکت کا موقع ملا، حضرت مولانا اسامہ نوراللہ مرقدہ کی یاد تازہ ہوگئی ، مولانا امین الحق سلمہ نے بالکل اپنے والد ماجد کے طرز پر پروگرام کا انعقاد کیا ، تربیتی مذاکرے میں علمائے کرام کے ذریعے جو ہدایات دی گئیں سبھی علماء نصب العین بناکر ان پر عمل درآمد کریں تو ملت اسلامیہ کیلئے موجودہ حالات کا مقابلہ آسان ہوگا ، جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی نے کہا اسطرح کے تربیتی ورکشاپ انتہائی مؤثر اور سود مند ہیں کیونکہ اس سے حالات کو صحیح سمجھکر ان کے مقابلے کی صلاحیت پیدا ھوتی ھے اور مخلصانہ خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو تا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے