سدھارتھ نگر: 26 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)
مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں سیدالشہداء فی الہند سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ و الرضوان کا عرس سراپا قدس منایا جائے گا۔ اس مناسبت سے آج شام ایک شاندار محفل پاک کا انعقاد کیا جانا ہے جس میں خصوصی آمد شیخ الاساتذہ استاذ الفقہاء محقق مسائل جدیدہ عالم باعمل حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد شہاب الدین احمد نوری دامت برکاتہم العالیہ صدر شعبہ افتا دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف و سربراہ اعلیٰ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور و قاضی شہر ضلع مہراج گنج کا خصوص خطاب ہوگا۔ اس موقع پر دارالعلوم کے پرنسپل حضرت مولانا صاحب علی چترویدی صاحب نے پوری گرم جوشی کے ساتھ نامہ نگار کو بتایا کہ حضور سید سالار مسعود غازی کا عرس اور حضور پیر طریقت کی آمد اہلیان بندیشرپور و قرب جوار کے لیے باعث خیر و برکت ہے اور دارالعلوم کے لیے بھی باعث صد افتخار ہے۔ آج کی اس محفل پاک میں دارالعلوم کے اساتذہ حضرت حافظ و قاری شاہ عالم رضوی (نائب پرنسپل:دارالعلوم ہذا) مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی و حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی وغیرہ بھی شریک بزم رہیں گے۔
خیال رہے کہ ہر سال 14 رجب المرجب کو حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ سرکار بہرائچ شریف کا عرس پورے ملک میں بڑی عقیدت سے منایا جاتا ہے۔ اور امسال یہ متبرک راویت آج بعد نماز مغرب شروع ہوجائے گی۔
