نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,بھدوہی،یو۔پی۔ انڈیا
فضیلت ہے یہ خاندانی علی کی
حکومت رہی جاودانی علی کی
صداقت عدالت سخاوت شجاعت
یہ کرتی ہیں سب ترجمانی علی
ہے سینوں میں جن کے صحابہ کی الفت
انھیں پر ہو ئی مہربانی علی کی
خلافت کے مسند پہ ہوکر کے فائز
حسن کو ملی ترجمانی علی کی
جہاں میں نہ مل پائے گا ان کا ہمسر
حسین وحسن ہیں نشانی علی کی
خدامجھ کوتوفیق دے! زندگی بھر
میں کرتا رہوں مدح خوانی علی کی
کہو گردشوں سے کہیں اور جائیں
مرے دل پہ ہے حکمرانی علی کی
وہ گمراہ فاسق وفاجرہوا
نہیں جس نے بھی بات مانی علی کی
بٹھاکر انھیں دوش پر اپنے "زاہد”
نبی نے ہے کی قدردانی علی کی