نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی
غریبوں کے لئے غم آشنا ہیں
علی شیر خدا مشکل کشا ہیں
حدیث وفقہ میں انکی امامت
مفسر کیلئے وہ رہنما ھیں
عبادت روزوشب انکاھےشیوہ
یقیناً وہ امام لاتقیاء ھیں
طریقت انکے درسےجاری ساری
سلاسل کے وہی تو مقتدی ھیں
رسول اللہ کے بستر پہ سونا
شب ہجرت نبی پہ وہ فداھیں
بدد خندق میں انکی جاں نثاری
وہ خیبر میں یقیناً پیشواھیں
وہ فاقہ کرکےبھوکوں کوکھلاتے
بھری دنیا میں ایسے باسخاھیں
ہواخوشحال ناطق انکے باعث
علی شیر خدا مشکل کشا ھیں