از قلم : محمدشوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (انڈیا)
بہت اعلیٰ ہے رتبہ آپ کا یا غوثِ صمدانی
ہیں شیدا آپ کے سب اولیاء یا غوثِ صمدانی
کبھی کوٸی بھی جس دہلیز سے خالی نہیں لوٹا
ہے وہ دربار اعلی آپ کا یا غوث صمدانی
علی کے لاڈلے اور فاطمہ بی کے دلارے ہیں
نبی کی آپ ہیں پیاری عطا یا غوث صمدانی
نبی کے آپ روحانی پسر ہیں اور نائب ہیں
حسینی آپ کا ہے سلسلہ یا غوث صمدانی
عقیدہ ہے وہ شاہان زمانہ سے بھی افضل ہے
بنا ہے آپ کا جو بھی گدا یا غوث صمدانی
دلی حسرت ہے یہ شوق فریدی کی کسی شب میں
شرف دیدار کا کردیں عطا یاغوث صمدانی