شعیب رضا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ میں جشن غوث الوری سے علماء کرام کا مجمع سے خطاب

مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ (نامہ نگار)
کنڈہ تحصیل قصبہ مانکپور میں جامعہ حنفیہ رضویہ کے زیر اہتمام جشن غوث الوری جس کی صدارت مفتی شاہ نواز عالم ازہری جبکہ نظامت فرائض انجام عطاء المصطفی پرتاپ گڑھی نے دیا ،اور قاری بلال ازہری غازی پوری اور سید حیدر علی علی گڑھی اور منظر رضا دیناچپوری نے نعت و منقبت کے اشعار کے ذریعے سے خراج عقیدت پیش کیا، مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سلمان ازہری ممبئ نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نے ہم سب کو رسول پاک کی امت میں پیدا فرمایا ہے جن کی زندگی ہر ایک فرد کے لئے مشعلہ راہ ہے ،رسول پاک کی سیرت پہ عمل کرنا ضروری ہے اور اسی میں کامیابی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے رسول پاک کی شان میں گستاخی ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ہماری زندگی بے کار جس زندگی میں رسول پاک کی شان میں گستاخی کو ہم دیکھے، مزید انہوں نے کہا آج ہندوستان میں کچھ ایسے نالائق لوگ پیدا ہوئے جو اللہ کے رسول کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کررہے ہیں جبکہ مسلمان اللہ کے رسول اور صحابہ کرام اور قرآن واحادیث کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتا ہے کیونکہ ہماری زندگی کس کام کی ہے جس زندگی میں ہمارے رسول کی شان میں گستاخی ہو، اس لئے ہم سب کو اپنے بچوں کو ابتدا سے ہی سیرت رسول وسیرت صحابہ اور سیرت امہات المومنین کی تعلیمات سے آراستہ وپیراستہ اور خاص خاص موقع پہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے رسول پاک کی سیرت پہ چھوٹی چھوٹی کتابیں چھپواکر ہر زبان میں عوام تک پہونچائے، مفتی ظفر نوری ازہری گوالیار نے بھی مجمع سے سیرت رسول پاک اور تعلیمات رسول پاک پر مدلل ومفصل مجمع سے خطاب فرمایا انہوں نے کہا موجودہ دور میں سیرت رسول پاک اور تعلیمات رسول پاک کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت ساری عوام سیرت رسول پاک سے ناآشنا ہے وہ جانتے ہی کہ سیرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہے اس وجہ سے جب دشمنان رسول ہمارے رسول کی شان میں گستاخ کرتا ہے تو عوام انکے بھکا وئے میں آجاتی ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ہمارا عقیدہ سیرت رسول پاک کے تعلق سے ایسا ہونا چاہئے کہ کوئ بھی آندھی وطوفان چلے ہمارے عقیدہ پہ کوئ آنچ نہ آئے بلکہ ہم ہمیشہ گستاخان رسول پاک کو منہ توڑ جواب دینے کو تیار رہے، قاضی شہر بھلواڑہ مفتی اشرف جیلانی ازہری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہ تحفظ ناموس رسالت ہم سب کو اہم فریضہ ہے اگر ہمارے سامنے رسول پاک کی شان میں گستاخی ہو اور ہم دیکھتے رہے پھر وہ زندگی کسی کام کی نہیں ہے بلکہ اس زندگی سے بہتر موت ہے اس لئے ہمیں گستاخان رسول کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے اور شوشل میڈیا نیز پرنٹ میڈیا پر جب بھی دشمن گستاخی کریں تو اسکا جواب بھی ہمیں شوشل میڈیا اور پرنٹ کے ذریعہ سے دیں ۔بعد جلسہ صلوم سلام اور مفتی اشرف جیلانی ازہری کی دعا پر اختتام ہوا، اس موقع پہ مولانا سلمان ازہری مفتی فہیم اختر مولانا اشفاق ازہری مولانا شفیق ازہری مولانا رضوان ازہری مولانا ارمان اویسی مولانا مبارک حسین مولانا محمود ریاض وغیرہ خاص طور پہ موجود تھے ۔اور مفتی سلمان ازہری مفتی اشرف جیلانی ازہری مفتی ظفر نوری ازہری کو انکے خدمات کے بنیاد پہ جامعہ کی طرف سے ایوارڈ سے نواز گیا۔۔

ضیا المصطفی ثقافی مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ 9341002817

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے